The Dawn News - Sport - Cricket

قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی سے رابطے
پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے کوچز کا تاحال فیصلہ نہیں کر سکا اور پی سی بی نے ہیڈ کوچ کے لیے ورلڈکپ جیتنے والے کوچ گیری کرسٹن اور باؤلنگ کوچ کے لیے آسٹریلیا کے جیسن گلیسپی سے رابطہ کیا ہے۔

قومی ٹیم کے کوچز کے لیے پی سی بی کے غیر ملکی کرکٹرز سے رابطے جاری ہیں اور اس سلسلے میں مختلف بڑے ناموں سے رابطہ کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے بھارت کے لیے 2011 کا ورلڈ کپ جیتنے والے جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن سے بات چیت کی گئی اور گیری کرسٹن نے پی سی بی کو اپنی شرائط سے آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کے عہدیداران کو گیری کرسٹن کو راضی کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

باؤلنگ کوچ کے لیے سابق آسٹریلین کرکٹر جیسن گلیسپی کے ساتھ بات چیت کی گئی ہے اور ان کے ساتھ معاملات طے پانے کا امکان ہے۔

پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لیے آسٹریلیا کے جسٹن لینگر اور مائیک ہیسن سے بھی رابطہ کیا گیا تھا لیکن وہ بھی پیشکش سے انکار کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان شیڈول پانچ ٹی20 میچوں کی سیریز کے انعقاد میں 20 دن کا وقت رہ گیا ہے لیکن ابھی تک قومی ٹیم کے کوچ کا نام فائنل نہیں ہو سکا۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) شین واٹسن کو ہیڈ کوچ کا عہدہ دینا چاہتا تھا اور سوشل میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کررہی تھیں کہ انہیں پی سی بی کی جانب سے عہدہ سنبھالنے کے لیے 20 لاکھ ڈالرز کی آفر دی گئی تھی۔

تاہم سابق آسٹریلین آل راؤنڈر نے دنیا کی مختلف لیگز میں کوچنگ اور کمنٹری کی ذمے داریوں کو قومی ٹیم کی کوچنگ پر فوقیت دیتے ہوئے پی سی بی سے معذرت کر لی تھی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی20 میچوں کی سیریز کا آغاز 18 اپریل سے ہو گا۔