The Dawn News - Pakistan - Islamabad

بشام حملہ پاک چین دوستی کے دشمنوں کی طرف سے ترتیب دیا گیا تھا، صدر مملکت
صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی سفارتخانے کا دورہ کر کے بشام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر انسانی حملہ پاکستان اور چین کی پائیدار دوستی اور مشترکہ اقدار پر حملہ ہے اور یہ واقعہ پاک چین دوستی کے دشمنوں کی طرف سے ترتیب دیا گیا تھا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے آج چین کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں چینی سفیر چیانگ زئے دونگ نے سفارت خانے آمد پر صدر آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔

صدر مملکت نے بشام میں دہشت گرد حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستانی قوم چینی عوام کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام چینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کو خطے میں امن، خوشحالی اور سلامتی کے لیے ہمارے مشترکہ اہداف کو کمزور کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا اور یہ واقعہ پاک چین دوستی کے دشمنوں کی طرف سے ترتیب دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ غیر انسانی حملہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی اور مشترکہ اقدار پر حملہ ہے کیونکہ دشمن یہ قبول نہیں کر سکتے کہ پاک-چین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں لیکن ہم اس بہیمانہ فعل میں ملوث مجرموں کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات لیے جائیں گے۔

چینی سفیر نے تعزیت کے لیے ذاتی طور پر سفارت خانے کا دورہ کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور انسداد دہشت گردی میں تعاون کے فروغ، پاکستان میں چینی کارکنوں کو تحفظ کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے پر پکڑنے کی ضرورت ہے۔

چینی سفیر نے پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے، سی پیک سمیت دیگر منصوبوں کے لیے حمایت جاری رکھنے کے چینی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے دہشت گرد حملے کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ چینی کارکنوں نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ریجنل پولیس چیف محمد علی گنڈاپور نے غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی چینی انجینئرز کے قافلے سے ٹکرا دی جو اسلام آباد سے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے داسو میں اپنے کیمپ کی جانب جا رہے تھے۔

گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے بھی وفد کے ہمراہ چینی سفارتخانے کا دورہ کیا تھا اور بشام میں ہونے والے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔