The Dawn News - Sport - Cricket

ممبئی انڈینز کے نئے کپتان پانڈیا کو شائقین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا
انڈین پریمیئر لیگ کے 2024 کے سیزن کے لیے بھارتی آل راؤنڈر ہردک پانڈیا کی دو سال بعد دوبارہ ممبئی انڈینز میں واپسی ہوئی ہے لیکن اپنی سابقہ ٹیم میں واپسی کے بعد سے انہیں مسلسل شدید تنقید اور شائقین کی ٹرولنگ کا سامنا ہے۔

ہردک پانڈیا ممبئی انڈین چھوڑ کر گجرات ٹائٹنز گئے تھے اور ان کی قیادت میں گجرات نے 2022 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ 2023 کا فائنل کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

اس سال ممبئی انڈینز میں پانڈیا کی دوبارہ واپسی ہوئی اور انہیں روہت شرما کی جگہ کپتان بنا دیا گیا جسے فرنچائز کے شائقین کی جانب سے زیادہ پسند نہیں کیا گیا جبکہ گجرات ٹائٹنز کے مداح بھی فرنچائز چھوڑ کر جانے پر ان سے سخت نالاں ہیں۔

2024 کے سیزن کے پہلے میچ میں ممبئی انڈینز کا مقابلہ اسی گجرات ٹائٹنز سے ہوا جس کو پانڈیا ابھی چھوڑ کر آئے ہیں اور احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جیسے ہی آل راؤنڈر نے میدان میں قدم رکھا تو اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے ان پر جملے کسے۔

اس دوران میچ میں اس وقت ناخوشگوار صورتحال دیکھنے کو ملی جب ایک کتا میدان میں گھس آیا اور اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے ’پانڈیا، پانڈیا‘ کے نعرے لگانے شروع کردیے۔

میچ کے دوران پانڈیا کو اس وقت بھی شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے ممبئی انڈینز کے سابق کپتان کو باؤنڈری پر فیلڈنگ کے لیے بھیجا اور اس حرکت پر بھی شائقین نے ان پر سوشل میڈیا پر شدید ناراضی کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پانڈیا نے روہت شرما کو آواز دے کر کور باؤنڈری پر جانے کا کہا جس پر سابق کپتان نے  ان کی جانب دیکھ کر تصدیق چاہی کہ کیا وہ انہیں ہی مخاطب کررہے ہیں اور کپتان کی تصدیق پر روہت شرما باؤنڈری کی جانب چلے گئے۔

فوٹو بشکریہ ایکس

سوشل میڈیا پر شائقین نے ہردک پانڈیا کی اس حرکت کو تضحیک آمیز قرار دیا کیونکہ روہت شرما عمومی طور پر 30 گز کے دائرے کے اندر ہی فیلڈنگ کرتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ ممبئی انڈینز کے لیے پانچ ٹائٹل جیتنے والے روہت شرما کے ساتھ اس طرح کا رویہ رکھ کر پانڈیا نے ان سے بدتمیزی کی۔