The Dawn News - Sport

قومی کرکٹ ٹیم کیلئے کوچز کی تلاش، پی سی بی نے اشتہار دے دیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کوچز کے لیے اشتہار دے دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے کوچز کا تاحال فیصلہ نہیں کر سکا، قومی ٹیم کے کوچز کے لیے پی سی بی نے نامور غیر ملکی کرکٹرز سے رابطے کیے تھے، جن میں آسٹریلیا کے شین واٹسن،  جسٹن لینگر اور مائیک ہیسن سے بھی رابطہ کیا گیا تھا لیکن وہ بھی پیشکش سے انکار کرچکے ہیں۔

اب  پی سی بی نے ہیڈ کوچ کے لیے ورلڈکپ جیتنے والے کوچ گیری کرسٹن اور باؤلنگ کوچ کے لیے آسٹریلیا کے جیسن گلیسپی سے رابطہ کیا ہے، جس کے بعد ان کے ساتھ  معاملات طے پانے کا امکان ہے۔

تاہم حال ہی میں پی سی بی نے اپنی ویب سائٹ پر قومی ٹیم کے کوچز کے لیے اشتہار بھی جاری کیا جس میں بورڈ کو ریڈ اور وائٹ بال ہیڈ کوچز کی تلاش ہے۔

اشتہار کے مطابق ریڈ بال اور وائٹ بال کے لیے الگ الگ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 اپریل رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان شیڈول پانچ ٹی20 میچوں کی سیریز کے انعقاد میں ایک ماہ سے بھی کم کا عرصہ رہ گیا ہے لیکن ابھی تک قومی ٹیم کے کوچ کا نام فائنل نہیں ہو سکا۔

جب کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی20 میچوں کی سیریز کا آغاز 18 اپریل سے ہو گا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ سے قبل کھلاڑیوں کی فٹنس کو بین الاقوامی معیار کے برابر لانے کے لیے پی سی بی نے ایبٹ آباد کاکول کی ملٹری اکیڈمی میں فوج کی زیر نگرانی تربیتی کیمپ لگایا ہے جس میں 30 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔