The Dawn News - Pakistan - Punjab

وزیر اعظم نے آئندہ 5 برس کیلئے وزارتوں کے اہداف مقرر کردیے، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف  نے آئندہ 5 سال کے لیے وزارتوں کے اہداف مقرر کردیے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ وزارتوں کو باقاعدہ دستاویز کے ذریعے 70 صفحات پر مشتمل تحریری ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ان سے کیا توقعات ہیں اور انہوں نے کیا کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے اس معاملے پر کوشش کی ہے اور ہر وزارت کو حقیقت پر مبنی اہداف دیے گئے ہیں، وزارت خزانہ کو یہ ہدف دیا گیا ہے کہ مہنگائی میں، بیروز گاری میں کمی کرنی ہے، شرح نمو میں اضافہ کرنا ہے، آئی ایم ایف کے معاملات کو مکمل کرنا ہے، قرضہ جات کی ری اسٹرکچرنگ کے حوالے سے بھی ہدف دیا گیا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ وزیر اعظم ہر وزارت کو تحریری طور پر آگاہ کرتے ہیں کہ یہ اگلے 6 مہینے، 2 سال یا 5 سال کے اہداف ہیں اور ہم توقع رکھتے ہیں کہ آپ انہیں پورا کریں گے، پہلی دفعہ وازرتوں کو تحریری طور پر یہ اہداف ارسال کیے گئے ہیں، جب کابینہ کا اجلاس ہوگا تو وزارتوں سے جواب بھی لیا جائے گا اور اچھی کارکردگی والے وزرا کی ستائش بھی کی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ خود احتسابی کا نظام بھی وضع کیا گیا ہے، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے آئی ٹی کے ذریعے نیا نظام لایا جائے گا جہاں وزراتوں کی کارکردگی کو جج کیا جائے گا، یہ اہداف انتہائی کلیئر ہیں جیسے تجارتی خسارہ کم کرنا، زر مبادلہ بڑھانا، آئی ٹی کے شعبے میں ایکسپورٹس کو بڑھانا اور پے پال جیسی سہولیات کو فعال کرنا، ملک میں جدید ڈیجیٹل نظام کا نفاذ وغیرہ، یہ انتہائی کلیئر ٹارگٹ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کو غیرقانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا ہدف دیا گیا ہے، دہشتگردی کے وقعہ کی روک تھام کے لیے جدید بنیادوں کے نظام کو وضع کرنے، غیر قانونی طور پر غیر ملکی مقیموں، اسمگلنگ کی روک تھام وغیرہ کے لیے اہداف بھی دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس میں بڑی پیشرفت یہ ہے کہ صوبوں کے ساتھ مؤثر معاونت کا نظام وضع کیا گیا ہے، اس میں یہ دیکھا جائے گا کہ 6 ماہ کے اندر جو ہدف ہونا تھا وہ کیسے ہوا، بہت تیزی سے اس پر کام شروع ہوگیا ہے خاص طور پر چینی سیکیورٹی  اور دہشتگردی کی روک تھام  کے لیے جو اجلاس کیے گئے ہیں، اس میں بہت بڑا کردار ہماری انٹیلیجنس ایجنسی کا بھی ہے کہ وقت سے پہلے اقدام کیسے کیا جائے گا اور جس طرح نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ کی نگرانی کی جاتی تھی انہی بنیادوں پہ باقاعدہ طور پر دیکھا جائے گا کہ صوبوں اور وفاق کے درمیان رابطہ کس طریقے سے ہورہا ہے۔

’ماضی میں کبھی وزارتوں کو تحریری ہدایات جاری نہیں کی گئیں‘

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی اسلحے کے حوالے سے ضوابط بنائے جائیں گے، ماضی میں کبھی تحریری طور پر تفصیل کے ساتھ ہدایات وزارتوں کو جاری نہیں کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزارت قانون کو قانون سازی کے حوالے سے ہدایات دی گئی ہیں کہ جو کمزور طبقے ہیں، اقلیتیں ہیں ان کی تحفظ کے لیے قوانین بنائیں گے اور تمام قوانین کے لیے ای-پورٹل بنائے جائیں گے، قانون کے نفاذ کے لیے بھی ہدف دیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت صنعت کو  انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے،  شپ بریکنگ انڈسٹری کے فروغ کا بھی ہدف دیا گیا ہے، دوست ممالک کے ساتھ صنعتی پیداوار کو بڑھانے کا ہدف بھی دیا گیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ کامرس کی وزارت کو تجارتی خسارہ کم کرنے اور جدید ٹیکنالوجی کو رائج کرنے کے حوالے سے ہدف دیا گیا ہے، فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ اور لوکل انویسٹمنٹ کے لیے کاروبار میں آسانی کا ٹاسک بھی دیا جا چکا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ دسمبر 2027 تک خلیجی ممالک کی بر آمدات میں اربوں ڈالرز کے اضافے کے حوالے سے بھی ٹاسک دیا گیا، 5 سال کے لیے تجارتی، دوطرفہ تجاری معاہدوں کو تیار کرنے کا بھی کہا گیا ہے،  یہ سب ٹائم لائن کے ساتھ کیا گیا ہے، 30 اپریل تک وزارت تجارت کو یہ کہا گیا ہے کہ وہ کابینہ میں قومی صنعتی پالیسی لائیں اور اسے منظور کروایا جائے۔

عطا تارڑ کے مطابق وزارت تعلیم کو اسکول کی سہولت سے محروم بچوں کی اسکول تک رسائی کاہدف دیا گیا ہے، اس حوالے سے  کلیئر احکامات دیے گئے ہیں، پی ایچ ڈی اسکالر شپس میں اضافہ اور پرائمری اسکول میں ایڈمیشن بڑھانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا وزارت نجکاری کو پی آئی اے کی نجکاری کو فی الفور منطقی انجام تک پہنچانے کا کہا گیا ہے، کمرشل بینکس کے ساتھ پی آئی اے  کے بقایا واجبات کے معاملات کامیابی سے منطقی انجام تک پہنچ گئے ہیں، یہ ایک بڑی پیشرفت ہے، پی آئی  اے کی نجکاری سے معیشت پر مثبت اثر پڑے گا اور حکومتی ریونیو میں اضافہ ہوگا۔

’کابینہ اراکین کوئی تنخواہ، مراعات نہیں لے رہے‘

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ جو اہداف دیے گئے ہیں انہیں کابینہ میں بھی دیکھا جائے گا، یہ تاریخی اقدامات ہیں جن سے عوام کی زندگیاں بہتر ہوں گی۔

انہون نے کہا کہ کئی محکمے برائے نام چل رہے ہیں ان کو دوسرے محکموں کے ساتھ ضم کیا جائے گا، کابینہ کے اراکین بھی کوئی تنخواہ، کوئی مراعات نہیں لے رہے، ان خرچوں کو کم کیا جائے گا، بڑی سنجیدگی کے ساتھ ان تمام معاملات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم نے 16 ماہ میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا اسی وجہ سے نگران حکومت میں استحکام آیا، آئی ایم ایف معاہدے سے مزید استحکام آئے گا، وزیر خزانہ نے ان معاملات میں بھرپور توجہ دی ہے اور ہم اس اہداف کو حل کرنے میں اپنا خون پسینہ لگائیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6  ججوں کے خط کے معاملے پر سابق جج تصدق جیلانی کی سربراہی میں انکوائری کمیشن بنانے کے سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ تصدق جیلانی اچھی شہرت کے حامل ہیں اور غیر متنازع ہیں اور کسی کو ان پر کوئی شک نہیں ہے، اگر انہوں نے یہ ذمہ داری قبول کی ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ وہ اس ذمہ داری کو نبھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔