The Dawn News - Pakistan - Punjab

ایک صوبائی اسمبلی سینیٹ الیکشن سے ڈر رہی ہے، عظمٰی بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے  کہا ہے کہ ایک صوبائی اسمبلی سینیٹ الیکشن سے ڈر رہی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جن کو آج آئین و قانون یاد آرہا ہے وہ اپنا ماضی بھول گئے ہیں کہ فیض آباد دھرنے کے پاداش میں جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف سازش کی گئی، ان کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا اور آج وہ انصاف کا بول بالا کرنے کا پرچم اٹھائے نکلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ جو ہورہا ہے اس کے نتائج سامنے آنے چاہیے، یہ آئین مذاق نہیں کہ اسمبلی تحلیل کردیں، سینیٹ الیکشن نا کروائیں، حلف نا لیں، خیبر پختونخوا والوں کو سب سے زیادہ فکر جو ہے وہ پنجاب کی ہے۔

عظمی بخاری نے کہ مریم نواز دن رات کام کررہی ہیں عوام کی بھلائی کے لیے، مریم نواز ایئر ایمبولینس لینے جارہی ہیں، جو ان کی حکومت پانچ سال میں نا کرسکی وہ مریم مواز کرنے جارہی ہیں، وہ ایئر ایمبولینس لائیں گی پنجاب کے اندر۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے مصدقہ اطلاعات ہیں کہ خیبر پختونخوا کی حکومت افطار کے بعد جاگتی ہے، خیبر پختونخوا میں کوئی کام نہیں ہوا لیکن بات ان کو پنجاب  کی کرنی ہے، مریم نواز کو ان تمام باتوں سے فرق نہیں پڑتا مگر خیبرپختونخوا کے عوام کو ان کا گریبان پکڑ کر پوچھنا چاہیے کہ انہوں نے کیا کیا ہے؟