The Dawn News - Pakistan

ہماری مخصوص نشستوں پر کسی اور کو ناجائز طور پر حلف لینے نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم اپنی مخصوص نشستوں پر کسی اور کو ناجائز طور پر حلف لینے نہیں دیں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آئین کا تحفظ پاکستان کے ہر شہری پر فرض ہے، اس ملک میں بار بار آئین کو توڑا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی توڑی تھی، آئین میں واضح لکھا ہے کہ 90 دن میٰں الیکشن کروانا ہے لیکن نہیں کروائے گئے، اس کے بعد سے آئین مسلسل توڑا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری مخصوص نشستیں ہمیں نہیں دی گئیں، ہم سے ہمارا انتخابی نشان بھی چھین لیا گیا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں واضح کرتا ہوں کہ ہم لڑیں گے، اس صورتحال کا مقابلہ کریں گے اور آخری حد تک جائیں گے، ہم کسی صورت مخصوص نشستوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، اپنی مخصوص نشستوں پر کسی اور کو ناجائز طور پر حلف لینے نہیں دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ آج رات ساڑھے 8 بجے ہماری پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہے، جہاں ہم اسی حوالے سے کچھ قراردادیں منظور کریں گے۔

خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

واضح رہے کہ آج ملک کے ایوان بالا (سینیٹ) کی 30 خالی نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی کردیے گئے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینٹ انتخابات کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے، پولنگ عملہ بھی موجود تھا تاہم اسمبلی میں مقررکردہ وقت (9 بجے) سینیٹ انتخابات شروع نہ ہوسکے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے معاملے پر اپوزیشن نے سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست جمع کرادی تھی۔

درخواست اپوزیشن کے احمد کریم کنڈی نے صوبائی الیکشن کمیشنر کے پاس جمع کرائی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہمارے 25 ارکان سے ابھی تک حلف نہیں لیا گیا، الیکشن ملتوی کیا جائے۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے اپوزیشن کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کرلیا تھا جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی صوبائی اسمبلی پہنچ گئے تھے جہاں انہوں نے سینیٹ انتخابات سے متعلق ارکان سے مشاورت کی۔

دریں اثنا صوبائی الیکشن کمشنر نے انتخاب ملتوی کرنے کا اعلان کردیا، الیکشن کمیشن کا عملہ سامان سمیت خیبرپختونخوا اسمبلی سے روانہ ہوگیا۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینٹ انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

چیف الیکشن کمیشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے 2 صفحات پر مشتمل فیصلہ دیا۔

فیصلے میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 218 کی شق 3 کے تحت امیدواروں سے حلف نہ لیے جانے پر خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کردیے ہیں۔

اس میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات تاحکم ثانی ملتوی کیے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کے حلف سے مشروط کیے تھے۔