The Dawn News - World

فن لینڈ: اسکول میں 12 سالہ لڑکے کی فائرنگ، 3 طلبہ زخمی
فن لینڈ کے شہر وناٹا میں 12 سالہ لڑکے نے اسکول میں فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تین بچے زخمی ہو گئے، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے بتایا کہ وناٹا میں واقع اسکول میں تقریبا 800 بچے زیر تعلیم ہیں جبکہ 90 افراد کا عملہ ہے، گریڈ اول تا 9 یا 7 سال سے15 سال کے بچے پڑھتے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 8 منٹ پر جائے وقوعہ پر پہنچی، بعد ازاں بتایا کہ مشتبہ لڑکا اور زخمی ہونے والوں تمام کی عمریں 12 سال ہیں۔

مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ فائرنگ کے بعد شہر میں وناٹا کرائسز گروپ متحرک ہو گیا، جائے وقوعہ پر موجود تصاویر سے دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکول میں پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔

—فوٹو: رائٹرز

پولیس نے اپڈیٹ دیتے ہوئے بتایا کہ جس لڑکے پاس بندوق تھی، اسے ہیلنسکی سے ’پرسکون انداز‘  میں گرفتار کر لیا گیا ہے، اسکول میں زیرتعلیم بچوں کے والدین نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ کلاس روم میں کی گئی۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقے سے دور اور گھروں کے اندر رہیں، اور ’اجنبیوں کے لیے دروازہ نہ کھولیں۔

فن لینڈ کی وزیر داخلہ ماری رانٹینن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ دن کا آغاز صدمے کے ساتھ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اس موقع پر خاندانوں کے دکھ اور پریشانی کا صرف تصور کرسکتی ہوں، جس سے وہ گزر رہے ہیں۔