The Dawn News - Sport - Cricket

نیوزی لینڈ سے سیریز: قومی ٹیم میں عامر اور عماد کی شمولیت متوقع
نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان اگلے ایک دو روز میں کیے جانے  کا امکان ہے جس میں محمد عامر اور عماد وسیم کی واپسی متوقع ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے حوالے سے کاکول میں سلیکٹرز اور کپتان کے درمیان مشاورتی عمل مکمل ہوچکا ہے اور ہوم سیریز کی وجہ سے ٹیم میں 18 کھلاڑی شامل کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا کہ فاسٹ باؤلر حارث رؤف مکمل طور پر فٹ نہیں ہوسکے ہیں اور نیوزی لینڈ کے خلاف ان کی واپسی مشکل ہے۔

حارث رؤف پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور اسی سبب وہ آدھے سے زیادہ ایونٹ نہیں کھیل سکے تھے۔
جارحانہ بیٹنگ کرنے والے فخر زمان کی بھی انجری کا جائزہ لیا جارہا ہے اور ان کی شمولیت بھی فٹنس سے مشروط ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور صائم ایوب ٹیم میں شامل ہوں گے جبکہ صاحبزادہ فرحان اور سلمان علی آغا کے نام بھی زیر غور ہیں۔

مڈل آرڈر میں افتخار احمد اور اعظم خان جبکہ اسپنرز میں شاداب خان، اسامہ میر اور عماد وسیم ٹیم کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

فاسٹ باؤلرز میں شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر اور زمان خان کی شمولیت کا قوی امکان ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں کے لیے عثمان خان، وسیم جونئیر، عرفان نیازی اور عباس آفریدی کے ناموں پر بھی غور جاری ہے۔