The Dawn News - World - India

کانگریس کا بھارت میں بینظیر انکم سپورٹ طرز کا پروگرام شروع کرنے کا اعلان
بھارت کی سیکولر اور بڑی جماعت کانگریس نے عام انتخابات کے پیش نظر اپنے پانچ نکاتی منشور کا اعلان کرتے ہوئے حکومت میں آنے کے بعد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے طرز کا پروگرام شروع کرنے سمیت ذات، پات کی مردم شماری کرنے کا اعلان بھی کردیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق کانگریس نے 5 اپریل کو ’نیائے پتر‘ یعنی انصاف نامہ کے نام سے 5 نکاتی منشور کا اعلان کردیا۔

پارٹی نے اپنے منشور میں پانچ نیائے شامل کئے ہیں، جو حصہ داری نیائے، یووا نیائے، ناری نیائے، کسان نیائے اور شرمک یعنی مزدور نیائے ہیں۔

پارٹی کے مینی فیسٹو کے مطابق کانگریس حکومت میں آنے کے بعد خواتین کی معاشی بہتری کے لیے انکم سپورٹ پروگرام شروع کرے گی اور ہر خاندان کی ایک خاتون کو سالانہ ایک لاکھ روپے دیا جائے گا۔

منشور کے مطابق کانگریس حکومت میں آنے کے بعد ذات، پات، عقائد، زبان اور ثقافت کی بنیاد پر مردم شماری کروائے گی اور مردم شماری کے نتائج کے مطابق ہی ہر کمیونٹی کو حقوق دیے جائیں گے۔

کانگریس کے منشور کے مطابق 5 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے نوجوان افراد کے لیے چھوٹے کاروبار شروع کرنے کا فنڈ بھی مختص کیا جائے گا۔

کانگریس نے حکومت میں آنے کے بعد بھارت بھر کے طلبہ کے لیے مولانا عبدالکلام آزاد اسکالر شپ جاری کرنے کا اعلان بھی کیا، جس کے تحت طلبہ کو بیرون ملک تعلیم کے لیے بھیجا جائے گا۔

سیاسی جماعت نے سرکاری اداروں میں کانٹریکٹ سسٹم کو ختم کرکے تمام ملازمتوں کو مستقل کرنے سمیت اعلیٰ سرکاری عہدوں میں نشستوں کی تعداد 50 فیصد تک بڑھانے کا اعلان بھی کیا۔

کانگریس کے منشور کے مطابق معاشی طور پر کمزور طبقوں کے لیے الگ سے سرکاری ملازمتوں میں 10 فیصد کوٹا مختص کیا جائے گا جب کہ صحت کے لیے ہر خاندان کو سالانہ 25 لاکھ روپے کی انشورنس دینے کا بڑا وعدہ بھی کیا گیا۔