The Dawn News - Pakistan

جب ہم اقتدار میں تھے تو فوج کا امیج آسمان پر تھا، عمران خان
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ جب ہم اقتدار میں تھے تو فوج کا امیج آسمان پر تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوج کا امیج اس دن خراب ہوا، جب یہ چوروں کے ساتھ بیٹھے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ججز کہہ رہے ہیں کہ ایجنسیاں دھمکا رہی ہیں، آصف زرداری اور شریف فیملی کے اربوں ڈالر بیرون ملک پڑے ہوئے ہیں، آصف زرداری نے بیان دیا کہ ایک سیاسی جماعت فوج کا امیج خراب کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرداری اور شریف خاندان کی کرپشن کا ہمیں آئی ایس ائی اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوا نے بتایا تھا، زرداری اور نواز شریف نے توشہ خانہ سے گاڑیاں لیں ان کا کیس کیوں نہیں سنا جارہا۔

بانی پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا کہ 18 مارچ کومجھےجوڈیشل کمپلیکس میں قتل کرنےکا منصوبہ تھا، 24 گھنٹے پہلے ہی جوڈیشل کمپلیکس کو ٹیک اوور کر لیا گیا تھا، کیوں جوڈیشل کمپلیکس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے نہیں لائی جا رہی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ گراف جولری سیٹ کی مالیت 3ارب ظاہر کر کے ہمیں سزا دی گئی، ہم نے گراف جولری سیٹ کی مزید تین جگہ سے کوٹیشن لے لی ہے، کوٹیشنز کے مطابق گراف جولری سیٹ کی قیمت ایک کروڑ 80 لاکھ روپے بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ میں سزا دلوانے کے لیے دبئی میں پارٹ ٹائم سیلزمین سےگراف جولری سیٹ کی مالیت کا تخمینہ لگوایا گیا۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری پریس کانفرنس کر چکا تھا، اس کے باوجود اسے وعدہ معاف گواہ بنانے کے لیے پکڑے رکھا، چوہدری پرویز الہی، شاہ محمود قریشی آج پریس کانفرنس کر دیں تو ان کےکیسز ختم ہو جائیں۔