The Dawn News - World - Middle East

سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر بدھ کو ہوگی
سعودی عرب،  متحدہ عرب امارات، قطر ، افغانستان، آسٹریلیا اور لندن میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد  ان ممالک میں عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ منائی جائے گی۔

سعودی عرب میں یکم شوال 1445ہجری کا چاند دیکھنے  کے لیے اعلی عدالتی کونسل کا اجلاس ہوا جس کے بعد حرمین انفو کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا گیا۔

اس میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ مملکت میں عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ ہوگی۔

متحدہ عرب امارات میں بھی چاند دیکھنے   کے لیے اجلاس ہوا تاہم پورے ملک میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

متحدہ عرب امارات میں بھی آج30 واں روزہ رکھا جائے گا اور 10 اپریل کو عید منائی جائےگی۔

قطر میں بھی چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد وہاں بھی بدھ کو عید منائی جائے گی۔

ادھر افغانستان میں بھی شوال کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا تاہم کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی جس کے بعد بدھ کو عید کا اعلان کردیاگیا۔

آسٹریلیا فتوی کونسل نے بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے پر آج تیسویں روزے کا اعلان کیا ہے، اس کے علاوہ لندن  میں بھی بدھ کو عید الفطر منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے آج اجلاس طلب  کیا گیا تھا۔

سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ 8 اپریل کو کوئی بھی شخص شوال کا چاند دیکھے تو اس کی اطلاع قریبی عدالت کو دے،  عدالت جانے میں مدد کے لیے لوگ اپنے قریبی مرکز سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی رویت ہلال کمیٹی نے بھی شہریوں سے چاند دیکھنے اور شہادتیں متعلقہ اتھارٹی تک پہنچانے کی اپیل کی تھی۔

سعودی ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی تھی کہ ممکنہ طور پر 10 اپریل کو سعودی عرب میں عید الفطر ہوگی۔

یاد رہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلاک کمیٹی کا اجلاس کل 9 اپریل بروز منگل کو طلب کیا گیا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس  اسلام آباد میں طلب کیا گیا جب کہ اس موقع پر کراچی اور دیگر صوبائی دارالحکومتوں میں زونل کمیٹیوں کا اجلاس ہو گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور کے دفتر میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں اجلاس ہوگا جہاں شوال کا چاند دیکھنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے شہادتیں وصول کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ ملک میں عیدالفطر کا چاند 9 اپریل کو نظر آنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہو گی اور اس روز چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو گی۔

غروبِ آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہو گا اور اس دن مطلع صاف ہونے کے پیش نظر 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں اور اس طرح عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔

وفاقی حکومت پہلے ہی عید الفطر کے لیے 4 تعطیلات کا اعلان کرچکی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عید کی تعطیلات 10 اپریل (بدھ) سے 13 اپریل (ہفتہ) تک ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان تعطیلات کے دوران تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔