The Dawn News - Health

ہفتے میں دو بار ورزش کرنا بہتر نیند میں مددگار ثابت
ایک طویل اور منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہفتے میں صرف دو بار ایکسرسائیز کرنے سے نہ صرف مجموعی طور پر صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ اس سے پرسکون نیند بھی کی جا سکتی ہے۔

ماضی میں ہونے والی متعدد تحقیقات میں ایکسرسائیز کو امراض قلب، ذیابیطس، موٹاپے، جوڑوں کے درد، ہائی بلڈ پریشر سمیت دیگر بیماریوں اور مسائل کو کم کرنے کا سبب قرار دیا جا چکا ہے۔

تاہم اب تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ معمولی ایکسرسائیز سے بے خوابی کے مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔

طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق آئس لینڈ کے ماہرین نے 400 کے قریب افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔

ماہرین نے تمام افراد میں پائی جانے والی طبی پیچیدگیوں اور ان کی جانب سے کی جانے والی ورزش کا جائزہ لیا۔

ماہرین نے تمام رضاکاروں میں 10 سال کے اندر ہونے والی تبدیلیوں اور طبی پیچیدگیوں کا جائزہ لیا اور نتیجہ اخذ کیا کہ ہفتے میں دو بار ورزش کرنے والے افراد کی جہاں مجموعی صحت بہتر ہوئی، وہیں ان کی نیند بھی بہتر ہوئی۔

ماہرین کے مطابق ہفتے میں دو بار ورزش کرنے سے بے خوابی کے مسائل میں 42 فیصد تک کمی آتی ہے یعنی ایکسرسائیز کرنے والے افراد کی نیند بہتر ہوتی ہے۔

نتائج کے مطابق ورزش کرنے والے افراد یومیہ رات کو 6 سے 9 گھنٹے تک پرسکون نیند کرنے کے اہل ہوجاتے ہیں جب کہ زیادہ ورزش کے مزید فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔
تحقیق میں ورزش کی وضاحت نہیں کی گئی، تاہم ماہرین نے بتایا کہ جسمانی ورزش کے زیادہ فوائد ہوتے ہیں، جس میں دوڑنا بھی شامل ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نیند نہ آنے کا مسئلہ دنیا کے کروڑوں افراد کو درپیش رہتا ہے، اندازے کے مطابق مجموعی طور دنیا کی 20 فیصد آبادی کو نیند کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں اور نیند نہ آنے کی کوئی ایک وجہ نہیں ہے۔