The Dawn News - Pakistan

واشنگٹن میں آئی ایم ایف منصوبے کے خدوخال پر بات چیت ہوگی، محمد اورنگزیب
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 14 اپریل کو واشنگٹن میں عالمی مالیاتی فنڈ  (آئی ایم ایف) منصوبے کے خدوخال پر بات چیت  شروع کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں بتدریج کمی آئے گی، محمد بن سلمان کے ساتھ بہت مثبت ملاقات ہوئی، انہوں نے اعادہ کیا کہ وہ پاکستان کی بھرپور عیادت کریں گے سرمایہ کاری کی صورت میں ۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مہنگائی میں کمی سے پالیسی ریٹ میں بھی کمی متوقع ہے، ان کا کہنا تھا کہ فیڈریشن میں جوکچھ ہوگا، صوبوں کی مشاورت سے ہوگا۔

واضح رہے کہ 29 مارچ کو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا  س کہ ہم معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ نئے پروگرام کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کچھ روز پہلے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر دستخط کیے جو میکرو اکنامک استحکام کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی اہم تھا اوراسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے آئی ایم ایف سے ایک طویل مدتی پروگرام میں داخل ہونے کی درخواست کی اور اس بات پر آئی ایم ایف نے مثبت ردعمل دیا، ہمارے 14 اور 15 اپریل کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ہوں گے۔