The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 09 اپریل کو سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جو علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحے کے ساتھ بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں بالخصوص خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔

دو روز قبل سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے دو مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ و بارود برآمد کر لیا تھا۔

اسی دن خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں منجیولا چوک کے قریب دہشت گردوں کی پولیس گاڑی پرفائرنگ سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) گل محمد خان گن مین سمیت شہید اور 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

اس سے قبل سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسمٰعیل خان، پنجگور اور شمالی وزیرستان میں مختلف کارروائیوں کے دوران 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔