The Dawn News - Pakistan - Balochistan

بلوچستان: آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق، تربت میں سیلابی صورتحال، 10 افراد پھنس گئے
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ تربت میں بارشوں کے بعد سیلابی ریلے میں 10 افراد پھنس گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ضلع سوراب اور پشین میں 3 افراد آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوگئے، جبکہ ہلاکت کا ایک واقعہ ڈیرہ بگٹی میں پیش آیا۔

مقامی افراد کے مطابق تربت میں بارشوں کے بعد میرآباد تمپ کے مقام پر نہنگ ندی میں سیلابی صورتحال ہے، ریلے میں پھنسنے والوں میں 4خواتین اور متعدد بچے شامل ہیں۔

علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے سے رابطےکے باوجود اب تک مدد فراہم نہیں کی گئی ہے اور پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صبح 8 بجے سے پانی میں پھنسے ان افراد کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

ضلع پشین کے علاقے حمید آباد میں بھی ہنگامی صورتحال ہے اور ریسکیو  کی 2 ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں، پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے 10 سے 15 کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں پشین، چمن، قلعہ عبدللہ، قلعہ سیف اللہ، آواران، کچ، چمن، لورالائی، دوکی، ہرنائی، مستونگ، خضدار، کوئٹہ اور دیگر قریبی علاقے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے جان بچانے والی اشیا اور بھاری مشینری پشین کی جانب بھیج دی ہیں۔

اگلے 12 گھنٹوں کے لیے ژوب، شیرانی، برکان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبدللہ، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی، لورالائی، قلات، خضدار، پنجگور، کچ، گوادر، نصیرآباد، کچی، جعفرآباد، سوراب، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لسبیلہ، حب اور دیگر نزدیکی علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ مسلسل بارش کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ شدید بارش اور ثالہ باری کے نتیجے میں نالوں میں اور آبی راستوں میں طغیانی کا اندیشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔