The Dawn News - Pakistan

بارشوں کے نقصانات کے حوالے سے این ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کردی ہیں، وزیر اعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بارشوں کے نقصانات کےحوالے سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی شعبے کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارا پہلا سیکٹوریل ریویو ہے، ہم معیشت پر کئی اجلاس کر چکے ہیں، آج پاور دویژن کا پہلا سیکٹوریل ریویو ہے، ان بارشوں سے ڈیم بھریں گے اور پن بجلی میں فائدہ ہوگا لیکن اس بارش میں کافی جانی نقصانوں کا بھی ضیاع ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے کو ہدایت دی ہے کہ وہاں  امدادی سامان پہنچایا جائے جہاں جہاں اس کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ جو بات آج ہم نے کرنی ہے اس میں پہلے نمبر پر بجلی چوری کو روکنا ہے، مجھے پتا چلا ہے کہ پنجاب میں اس حوالے سے کافی اچھا کام شروع ہوگیا ہے، مجھے یقین ہے کہ باقی صوبے بھی اس پر کام کریں گے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جو ہمارے سسٹم ہیں، ٹرانسمیشن لائنز ہیں ان کی بہت ہی بری حالت ہے، اور اس میں جتنی بھی کاوشوں ہوں وہ کم ہیں، اس کے بغیر جتنی بھی بجلی پیدا کرلیں لیکن اگر ٹرانسمیشن بہتر نہیں تو کوئی بھی فائدہ نہیں۔

انہوں نے ہدایت دی  کہ  ورلڈ کلاس کنسلٹنٹس موجو د ہیں ان کو  لے کر آئیں تاکہ وہ رپورٹس دیں اور ہم تیزی کے ساتھ اس سمت میں آگے بڑھ سکیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سرپلس بجلی کا مارجنل قیمت پر کچھ کیا جائے جیسا بھی ہوسکتا ہے اور ااج ہائیڈرو پاور کو آگے بڑھانے کے حوالے سے بھی بات ہوگی اور چیئرمین واپڈا کی دیامر بھاشا کی تجویز پر بھی  غور کیا جائے گا کیونکہ آخر کار سب نے قابل تجدید توانائی کی طرف ہی واپس آنا ہے، یہ مافیا جو ہے ملک میں ٹینکر مافیا وہ اس ملک کی دولت کو نچوڑ رہا ہے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ 27 ارب ڈالر کی  برآمدات کی جاتی ہیں بجلی کی ضرورت اور ٹرانسپورٹ کی ضرورت کے لیے وہ تو کم نہیں ہوسکتی لیکن جو بجلی کے منصوبوں ہیں، جو اربوں کا تیل بر آمد ہورہا ہے اس کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے دوسرے طریقوں سے۔