The Dawn News - News

آرمی چیف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ال سعود نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے سمیت مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ال سعود نے آج وفد کے ہمراہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے باہمی مفادات اور پالیسیوں پر گفتگو کی گئی۔

وزیر خارجہ کی زیر سربراہی سعودی عرب کےوفد نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی پائیداری اور اسٹریٹیجک نوعیت پر زور دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے لیے متعدد راستے تلاش کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے وفد کے دورے کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کی توثیق کی۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے سعودی بھائیوں کے لیے اس عقیدت اور محبت کا جذبہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے وفد کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کے باہمی سودمند نتائج کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ گزشتہ روز پاکستان پہنچے تھے۔

شہزاد فیصل بن فرحان نے آج وزیر اعظم شہباز شریف سے کے ساتھ وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیرِ اعظم نے سعودی وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد کے حوالے سے آگاہ کیا، سعودی وفد کو ٹرانسمیشن لائنز، سولر پراجیکٹس اور کان کنی پراجیکٹس میں سرمایہ کاری سے متعلق تجاویز بھی دی گئیں۔

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودیہ عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جس کی نظیر نہیں ملتی، سعودی عرب نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، عید الفطر کے فوری بعد سعودی وفد کا دورہء پاکستان خوش آئند ہے۔

وزیراعظم نے وفد کو خصوصی سرمایہ کاری کونسل اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اس کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا، انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کے کلیدی کردار اور ایس آئی ایف سی کے ذریعے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تمام اداروں کے تعاون پر بھی روشنی ڈالی۔

بعد ازاں صدرآصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کی ملاقات ہوئی جہاں پاکستان اور سعودی عرب نے مضبوط شراکت داری اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینےکے عزم کا اظہار کیا۔