The Dawn News - Pakistan - Punjab

ملک میں جنگل کا قانون ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاری نہیں آئے گی، عمران خان
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں جنگل کا قانون ہے جس کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری نہیں آئے گی اور ملک کا مستقبل خطرے میں ڈالا جا رہا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر آئی ایم ایف سے قرض لیے جانے کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ  قرض لینے سے معیشت اور کرنسی مستحکم نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کی حکمرانی ہے نہ قانون کی اور نہ ہی جمہوریت کی، ملک میں جنگل کا قانون ہے اور جنگل کے بادشاہ کا قانون بہاول نگر واقعے سے ثابت ہوگیا۔

عمران خان نے کہا کہ بہاول نگر میں قانون توڑ کر پولیس کو پھینٹا لگایا گیا، واقعے پر آئی جی اور وائسرائے نے معافی مانگی، طاقتور نے پھینٹا بھی لگوایا اور معافی بھی منگوائی۔

ان کا کہنا تھا کہ وائسرائے نے کہا کہ یہ ہمارے بھائی ہیں لیکن ایسا سلوک بھائیوں سے نہیں غلاموں سے کیا جاتا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ یہ سب جنگل کا بادشاہ کر رہا ہے اور ملک میں جنگل کا قانون ہے، اسی جنگل کے قانون کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری نہیں آئے گی اور ملک کا مستقبل خطرے میں ڈالا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بادشاہ چاہتا ہے تو 5 دن میں ہمیں 3 کیسز میں سزا دے دی جاتی ہے، بادشاہ چاہتا ہے تو نواز شریف کے تمام کیسز معاف ہو جاتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں پاکستانیوں نے دبئی میں ریکارڈ سرمایہ کاری کی، ملک میں  سرمایہ کاری نہ آنے سے قرضے اور غربت بڑھے گی اور تنخواہ دار اور غریب آدمی مارا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر جنگل کے بادشاہ کا نام لیا تھا اور میرے بیان کے بعد عدالت میں اضافی شیشے اور دیواریں بنا دی گئیں۔