The Dawn News - Pakistan - Punjab

نواز شریف کہتے ہیں ہمسائے سے لڑائی نہیں کرنی، مریم نواز
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ  نواز شریف کہتے ہیں ہمسائے سےلڑائی نہیں کرنی ہے۔

کرتارپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے  آئے ہوئے تمام بھائی بہنوں کو خوش آمدید، نواز شریف نے آپ سب کو مبارکباد بھیجی ہے، مجھے افسوس ہے کہ وہ میرے ساتھ نہیں آسکے،  پنجاب تو ہمارے دل میں بستا ہے۔

مریم نواز نے بتایا کہ میں نے ان لوگوں کو کہا ہے کہ آپ لوگوں کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے، آج مجھے میرا پنڈ یاد آگیا، میرے دادا بھارت کے جاتی امرا سے تھے پھر وہ پاکستان آگئے، ایک بار بھارت سے کوئی جاتی امرا کی مٹی لے کے آیا اسے میں نے اپنے دادا کی قبر پر رکھ دیا۔

وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ میں جب وزیر اعلٰی بنی تو بھارت کے پنجاب سے بھی مبارکباد ملی، بھارت اور پاکستان میں پنجاب کے لوگوں نے میرے وزیر اعلٰی بننے پر جشن منایا۔

انہوں  نے کہا کہ ہم  پہلی بار بیساکھی کا تہوار سرکاری طور پر منا رہے ہیں، ہماری حکومت میں سکھ کو وزیر بنایا گیا، میں بیساکھی کا تہوار منا کر بہت خوش ہوئی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کہتے ہیں ہمسائے سےلڑائی نہیں کرنی ہے، اپنے دلوں کے دروازے کھولو۔

مریم نواز نے بتایا کہ  میں نے بابا گروناک کے بارے میں مطالعہ کیا ہے، میرا دل کرتا ہے کہ پاکستانی پنجابی بھی فخر سے پنجابی زبان بولیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ٹورزم پر کام کر رہی ہوں اور سوچ رہی ہوں کہ آپ کے مقدس مقامات پر اچھے ہوٹل بنائیں تاکہ آپ لوگوں کو سہولت فراہم کی جائے۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ سب سکھوں کے لیے پاکستان کے دروازے کھلے ہیں آپ جب چاہیں آئیں، خوشیاں منائیں، میری کوشش ہے کہ ہم پوری طرح آپ کی دیکھ بھال کریں، میری دعا ہے کہ آپ سب خیر سے اپنے گھر جائیں اور ہنسی خوشی رہیں۔