The Dawn News - Pakistan - Punjab

یاسمین راشد کی طبیعت شدید ناساز، ہسپتال منتقل کردیا گیا
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کو طبیعت ناساز ہونے پر جیل سے سخت سیکیورٹی میں سروسز ہسپتال لے جایا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ یاسمین راشد کو سانس کی تکلیف اور شدید کھانسی کی شکایت کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

سابق وزیر صحت کا میڈیکل ایمرجنسی میں معائنہ کیاگیا جہاں ان کا پلمونولوجی اور میڈسن کے ڈاکٹرز نے چیک اپ کیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کو چیک اپ کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ یاسمین راشد میں 2020 کے آخر میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ موذی مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود اپنی خدمات سر انجام دیتی رہی تھیں۔

تحریک انصاف کی رہنما نے اس وقت برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی اردو‘ کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا تھا کہ دسمبر 2020 میں ان کا آپریشن ہوا تھا جب کہ مئی 2021 تک ان کی کیموتھراپی اور دیگر علاج جاری رہا تھا۔

انہوں نے اس وقت بتایا تھا کہ ان کی بیماری کی تشخیص بہت جلد ہو گئی تھی جس کی وجہ سے ان کا کامیاب آپریشن بھی ہوا اور اب ان کی صحت تیزی سے بحال ہو رہی ہے۔

بعدازاں 20 مارچ 2022 کو یاسمین راشد سے متعلق سوشل میڈیا پر یہ افواہ پھیلی تھی کہ وہ انتقال کر گئی ہیں لیکن تحریک انصاف کی رہنما نے ویڈیو پیغام میں ان افواہوں کی تردید کردی تھی۔

خیال رہے کہ یاسمین راشد کو ابتدائی طور پر 12 مئی 2023 کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر کے تحت 9 مئی کے واقعات کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ نے 13 مئی کو یاسمین راشد کی رہائی کا حکم دیا تھا لیکن محض چند گھنٹے بعد 9 مئی سے متعلق مزید تین مقدمات میں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا جن میں جناح ہاؤس حملہ کیس بھی شامل ہے اور وہ اس وقت بھی جیل میں ہیں۔