The Dawn News - Tech - Mobilephones

ویوو کا مڈ رینج بجٹ فون متعارف
اسمارٹ فون بنانے چینی موبائل کمپنی ویوو نے مہنگائی کے دور میں بہترین فیچرز کا حامل اپنا مڈرینج فون متعارف کرادیا۔

ویوو نے ٹی تھری ایکس کو 72-6 انچ اسکرین اور اسنیپ ڈریگن کی چپ کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔

ویوو: ٹی تھری ایکس کو 4 اور 8 جی بی ریم جب کہ 256 جی بی میموری کے ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔

فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت فیس لاک جیسے سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں جب کہ اس کی اسکرین ٹیکنالوجی کو بھی بہتر کردیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر دو جب کہ فرنٹ پر ایک ہی کیمرا دیا گیا ہے، تاہم کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کیمرا ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کردیا گیا ہے۔

ویوو: ٹی تھری ایکس کے بیک پر مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا دو میگا پکسل کا دیا گیا ہے، اسی طرح فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

فون کو طاقتور 6 ہزار ایم اے ایچ بیٹری جب کہ 44 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

فوری طور پر فون کو چند ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، تاہم اسے جلد ہی دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔

فون کے 4 جی بی ماڈیول کی پاکستانی قیمت 44 ہزار روپے جب کہ 8 جی بی ماڈیول کی قیمت 52 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

فون کو قیمت اور فیچرز کے حوالے سے مناسب قرار دیا جا رہا ہے، تاہم بعض صارفین نے فون کے کیمروں پر مایوسی کا اظہار کیا۔