The Dawn News - Pakistan

آرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
آرمی چیف جنرل عاصم منیر  سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ الاوطیبی کی ملاقات ہوئی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی پیداوار اور فوجی تربیت سمیت دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات  میں آرمی چیف  نے رائل سعودی لینڈ فورسز کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے پاک فوج کی مسلسل حمایت کی تصدیق کی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں، قربانیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے فوج کی خدمات کا اعتراف کیا۔

بیان کے مطابق مہمان معزز نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہونے والی  پاکستان-سعودی عرب  دفاعی تعاون کے 5ویں اجلاس میں شرکت کی اور پاکستان کے چیف آف جنرل اسٹاف کے  ساتھ اجلاس کی  مشترکہ صدارت بھی کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورم نے عالمی اور علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور دفاعی افواج  پر ان کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا، فورم نے مشاہدہ کیا کہ جدید ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی نے دونوں برادر ممالک کے درمیان اہم صلاحیتوں میں دفاعی صنعتی تعاون کی ضرورت کو بڑھادیا  ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فریقوں نے دفاعی تعاون کے لیے اپنی کوششوں کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، اس تناظر میں فورم کی جانب سے مخصوص ٹائم لائن کے اندر ٹھوس مقاصد کو پورا کرنے کے لیے  تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔