The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

پشاور: بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر شوہر کو سنائی گئی سزا معطل
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی مقامی عدالت نے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر شوہر کو سنائی گئی 3 ماہ قید کی سزا معطل کرتے ہوئے  فریقین کو نوٹس جاری کرکے ریکارڈ طلب کرلیا۔

’ڈان نیوز‘  کی رپورٹ کے مطابق بغیر اجازت دوسری شادی کرنے  پر شوہر کو فیملی کورٹ کی جانب سے اپیل کنندہ سنائی گئی 3 ماہ قید اور  5  ہزار روپے جرمانہ کی سزا کے خلاف دائر اپیل پر  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید بادشاہ نے سماعت کی۔

وکیل اپیل کنندہ  نے عدالت کو بتایا کہ فیملی کورٹ کی سزا شریعت کے خلاف ہے، مدعی خاتون نے خود شکایت نہیں کی تھی بلکہ بھائی کے ذریعے شکایت فائل کی تھی۔

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ فیملی کورٹ کی سزا شریعت اور اسلامی اصول کے خلاف ہے ،عدالت اپیل پر حتمی فیصلے تک سزا معطل کرے۔

عدالت نے سزا معطل کرکے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے اور اپیل پر مزید سماعت 30 اپریل تک ملتوی کردی۔