The Dawn News - Tech

اے آئی کی مدد سے ایک منٹ کے اندر کینسر کی تشخیص کا دعویٰ
چینی ماہرین نے میڈیکل سائنس میں حیرت انگیز کارنامہ کرتے ہوئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے محض ایک منٹ کے اندر موذی مرض کینسر کی تشخیص کا دعویٰ کردیا۔

طبی جریدے نیچر میں شائع تحقیق کے مطابق چینی ماہرین نے اے آئی ٹولز کی مدد سے بلڈ ٹیسٹ کا ایک ایسا آلہ تیار کرلیا ہے جو محض ایک منٹ میں بھی کینسر کی تشخیص کر سکتا ہے۔

مذکورہ آلہ شگر اور دیگر بلڈ ٹیسٹ کی اسکریننگ کرنے والے آلے کی طرح ہے اور اے آئی سے لیس مذکورہ آلے سے کینسر کی اسکریننگ ہوگی۔

ماہرین کے مطابق مذکورہ آلے میں خون کے محض ایک قطرے سے بھی اسکریننگ ممکن ہوگی اور ایک منٹ کے اندر نتیجے کا علم ہوجائے گا۔

مذکورہ آلے کے تحت بڑی آنت، معدے اور لبلبے سمیت پیٹ کی دیگر کینسر کی اسکریننگ کی جا سکے گی۔

چینی ماہرین نے دعویٰ کیا کہ ان کی جانب سے تیار کیے گئے آلے کی اسکریننگ حقیقت کے انتہائی قریب ہے اور اس سے کینسر کی جلد اور سستی تشخیص میں مدد ملے گی۔

ماہرین کے مطابق مذکورہ ٹیسٹ آلہ محض ایک ڈالر کی قیمت کا ہوگا اور اس سے انتہائی کم وقت اور خون کے ایک قطرے سے کینسر کی اسکریننگ ہوگی۔

ماہرین نے بتایا کہ مذکورہ آلے کی اسکریننگ کے بعد ہی مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے، جس طرح شوگر کی اسکریننگ ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق انہوں نے مذکورہ آلے سے اسکریننگ کرنے کے بعد مشکوک مریضوں کے مزید ٹیسٹس کیے اور اسکریننگ کے نتائج درست نکلے۔

اس وقت لبلبے، معدے، بڑی آنت اور پیٹ کے دیگر اعضا کے کینسر کی تشخیص کے لیے سی ٹی اسکین، متعدد بلڈ ٹیسٹ، بائیوپسی اور دیگر میڈیکل پروسیجرز کیے جاتے ہیں اور اس میں کئی دن لگتے ہیں جب کہ ایسے ٹیسٹ مہنگے بھی ہوتے ہیں۔

ماہرین کو امید ہے کہ مذکورہ آلے کی کامیابی اور اس کے استعمال سے کینسر کے مرض کی اسکرین اور تشخیص میں مدد ملے گی، تاہم ساتھ ہی ماہرین نے مذکورہ معاملے پر مزید تحقیق کرنے پر زور دیا۔