The Dawn News - Pakistan

علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے، امریکا
امریکا نے کہا ہے کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور امریکا کا مفاد مشترکہ ہے۔

وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق منگل کو محکمہ خارجہ میں بریفنگ کے دوران پاکستان سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے بتایا کہ ہم دہشت گردی سے نمٹنے اور اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ امریکا کے سیکیورٹی معاملات میں پاکستان کے ساتھ شراکت داری میں اعلٰی سطحی انسدادِ دہشتگردی ڈائیلاگ اور دہشتگردی کے تدارک کے لیے مالی اعانت شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان ملٹری ٹو ملٹری رابطوں کو فروغ دینا بھی ہماری شراکت داری میں شامل ہے۔

ویدانت پٹیل سے سکھ رہنما کے قتل کی سازش کا وزیرِ اعظم مودی کے قریبی حلقوں اور خفیہ ایجنسی ’را‘ کے چیف کو علم ہونے سے متعلق ’واشنگٹن پوسٹ‘ کی رپورٹ پر بھی سوال کیا گیا
جس پر نائب ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کی جانب سے اس معاملے پر کروائی گئی تحقیقات کی روشنی میں بھارت سے جواب دہی کی توقع کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس امریکی حکام نے اپنی سرزمین پر ایک سکھ رہنما کو قتل کرنے کی سازش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا جس میں حکام کے بقول بھارتی عہدیدار ملوث تھے۔