The Dawn News - Tech

انسٹاگرام کا اوریجنل کانٹینٹ کو زیادہ وائرل کرنے کا فیچرمتعارف
سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے اپنے الگورتھم کو تبدیل کرتے ہوئے اوریجنل کانٹینٹ کو زیادہ وائرل کرنے کا فیچر پیش کردیا۔

اب تک انسٹاگرام پر زیادہ فالوورز رکھنے والے اکاؤنٹ ہولڈرز کے مواد کو زیادہ سے زیادہ پھیلایا جاتا تھا۔

اس ضمن میں اگر کوئی کم فالوورز رکھنے والا اکاؤنٹ ہولڈر سب سے پہلے مواد شیئر بھی کرتا تھا تو بھی انسٹاگرام کا الگورتھم اسے زیادہ نہیں پھیلاتا تھا۔

لیکن اب نئی تبدیلیوں کے بعد سب سے پہلے مواد کو شیئر کرنے والے اکاؤنٹ کو وائرل کیا جائے گا۔

انسٹاگرام کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ پلیٹ فارم نے اپنے الگورتھم میں تبدیلیاں کرتے ہوئے اوریجنل کانٹینٹ کو پھیلانے کا آغاز کردیا۔

بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ نئی تبدیلیوں کے بعد الگورتھم زیادہ فالوورز رکھنے والے اکاؤنٹ ہولڈر کے بجائے اس اکاؤنٹ کے مواد کو پھیلائے گا، جہاں پر سب سے پہلے مواد شیئر کیا گیا ہوگا۔

علاوہ ازیں اگر کسی بھی اوریجنل مواد کو دوسرے صارف شیئر کریں گے تو بھی انسٹاگرام اوریجنل اکاؤنٹ کو ریکمنڈ کرے گا۔

اسی طرح یہ آپشن بھی رکھا جائے گا کہ جو اکاؤنٹ کسی دوسرے کے مواد کو شیئر کر رہا ہوگا، وہ اصلی اکاؤنٹ کا لنک دینے کا پابند ہوگا۔

انسٹاگرام کے مطابق الگورتھم کی تبدیلیوں کے بعد کم فالوورز رکھنے والے اکاؤنٹس کے بھی اصل مواد کو زیادہ سے زیادہ وائرل کیا جائے گا تاکہ پلیٹ فارم پر سب کو یکساں مواقع ملیں۔