The Dawn News - Pakistan - Punjab

2 لاکھ مریضوں کو فری ادویات ان کی دہلیز پر دی جائیں گی، مریم نواز
وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 2 لاکھ مریضوں کو فری ادویات ان کی دہلیز پر دی جائیں گی۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گھر پر ادویات ڈیلیور کرنے کا پراجیکٹ نواز اور شہباز شریف نے شروع کیا،اس میں ہیپاٹائٹس، دل کے مریض  اور ٹی بی کے مریضوں کو دوائیاں گھروں پر ڈیلیور کی جاتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ مگر افسوس کہ پچھلے ادوار میں اس سہولت کو بڑھانے کے بجائے اس منصوبے کو ختم کردیا گیا، لوگ مفت ادوایات سے محروم ہوگئے، گھر پر ڈیلیووی خواب و خیال بن گئی تھی، تاہم  ہم نے اس کو ری لانچ کیا  اور اس کا دائرہ کار پورے پنجاب تک بڑھا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیلیوری کے لیے جانے والے بچوں نے پروٹیکٹو گیئرز پہنے ہوئے ہیں، مجھے خوشی ہوئی ان کو دیکھ کے،  میں خود بھی چند گھروں میں ادویات لے کر جاؤں گی، دو ماہ کا اسٹاک گھر پر ڈیلیور کیا جائے گا اور دو ماہ بعد مریضوں کا دوبارہ معائنہ ہوگا اور اگر دوائیاں دوبارہ شروع کرنی ہوں گی تو پھر اس کا اسٹاک لوگوں تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نواز اور شہباز شریف کی رہنمائی میں چلنے کی کوشش کر رہی ہوں، میں پورے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو شاباش دیتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ 5 سال کے بعد ہم جب پنجاب چھوڑ کر جائیں گے تو یہاں کوئی بھی علاج کی سہولت سے محروم نہیں رہے گا، ہم نے 32 فیلڈ ہسپتالوں کو بھی میدان میں اتار دیا، یہ منی ہسپتال ہیں۔

مریم نواز  نے کہا کہ  ہم آنے والے دنوں میں 200 کے قریب  کلینکس آن وہیلز لانچ کریں گے شہرہ علاقوں میں، ہم لاہور میں پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ کینسر بنا رہے ہیں، ایک سال کے اندر اس کا آؤٹ دور شروع کر دینا چاہیے،  مسلم لیگ (ن) کی حکومت اچھے منصوبے لاتی ہے لیکن  اس کے بعد فتنے لے آتے ہیں یہاں پر، ملک آگے جانے کے بجائے کئی دہائی پیچھے چلا جاتا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ اس قوم کے ساتھ زیادتی اور ظلم ہوتی ہے جب مسلم لیگ (ن) کی سیاست ختم کی جاتی ہے، کوئی بھی وزارت اٹھا کر دیکھ لیں، وہاں کے جو حالات ہیں ہمیں وہاں دوبارہ سے کام شروع کرنا پڑے گا۔

مریم نواز نے بتایا کہ  ہم پنجاب میں ایئر ایمبولینس شروع کرنے جارہے ہیں،یہ غریب مریضوں کے لیے ہے، اس کے ذریعے ہم بہت سی جانوں کو بچا سکیں گے۔