The Dawn News - Sport

نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں
پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو سر کر لیا جس کے بعد وہ 8 ہزار میٹر سے زائد  بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئی ہیں۔

الپائن کلپ آف پاکستان کے سیکرٹری کے مطابق نائلہ کیانی نے آج نیپال کے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 35 منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق  صبح 8 بجکر 50 منٹ) پر 5 ویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کرکے کامیاب اور تاریخ سنگ میل طے کرلیا۔

یہ شاندار کارنامہ انجام دینے والی وہ پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔

مکالو سر کرنے کے بعد اب وہ 3 سال کے کم عرصے کے دوران 8 ہزار سے زائد بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی بھی بن گئی ہیں۔

اس شاندار کامیابی پر الپائن کلپ آف پاکستان نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نائلہ کیانی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی دوسری خاتون بھی بن چکی ہیں۔

اس سے قبل یہ اعزاز پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کے پاس تھا، جنہوں نے 2013 میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز اپنے نام کیا۔

واضح رہے کہ نائلہ کیانی اس سے قبل کے ٹو، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو بھی سر کرچکی ہیں۔