The Dawn News - News

برازیل میں تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے 66 افراد ہلاک
برازیل میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 66 افراد ہلاک اور 80 ہزار سے زائد افراد اپنا گھر چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جنوبی برازیل میں آنے والے سیلاب کے بعد حکام کو لوگوں کو بچانے کے لیے وقت کی کمی کا سامنا ہے اور وہ ہنگامی بنیادوں پر لوگوں کو بچانے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

ریاست ریو گرینڈے دو سُل کے دارالحکومت پورٹو ایلجرے میں لوگ حکومت کی جانب سے بچائے جانے کی آس میں گھر کی چھتوں پر موجود امداد کے منتظر ہیں جبکہ بقیہ لوگ دریا کی شکل اختیار کرنے والی گلیوں میں کشتیوں محفوظ راستے تک پہنچنے کے لیے کوشاں ہیں۔

سول ڈیفنس کے حکام نے کہا کہ حال ہی میں تباہ کن موسم اور بارشوں کے بعد سے 101 افراد لاپتا ہیں اور فضا سے لی گئی تصاویر میں پورٹو ایلجرے پورا سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور بمشکل ہی کچھ گھروں کی چھت نظر آ رہی ہے۔

مقامی میونسپلٹی 14 لاکھ آبادی کے بیچ سے گزرنے والے دریائے گوئبا میں سوا تین میٹر تک اونچی لہریں بلند ہوئیں جو ایک ریکارڈ ہے جہاں اس سے قبل 1941 میں آنے والے سیلاب کے دوران پونے پانچ میٹر اونچی لہریں بلند ہوئی تھیں۔

اتوار کو بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا اور یہ سلسلہ مزید ایک روز جاری رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے سیلابی پانی کی سطح مزید بلند ہو گی اور صورتحال مزید ابتر ہونے کا اندیشہ ہے۔

برازیل کے سول ڈیفنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ اب تک ہونے والے نقصان کا تخمینہ نہیں لگایا جا سکا لیکن اس وقت 10لاکھ افراد پینے کے پانی سے محروم ہیں اور 15ہزار افراد عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔