The Dawn News - Pakistan

میرے خلاف کسی انکوائری کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہوگی، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ لوگوں کی خواہش ہے کہ میرےخلاف کوئی انکوائری ہوجائے، میرے خلاف انکوائری کے سلسلے میں لوگوں کو مایوسی ہوگی۔

ایف آئی اے لاہور آفس میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ اپریل کے مہینے میں لاہور کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی (لیسکو) میں کوئی اوور  بلنگ نہیں ہوگی، باقی ڈیسکوز میں اوور بلنگ بہت حد تک رکی ہے،  اگرچہ وہ ان کا اپنا اندرونی معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اوور بلنگ کے حوالے سے  ایف آئی اے، خاص طور پر لاہور ریجن نے بہت اچھا کردار ادا کیا ہے،  پاور ڈویژن اور  وزیر اعظم نے مکمل سپورٹ کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ان اقدامات کے نتیجے میں 31 کروڑ  یونٹس صارفین کو  واپس کیے گئے ہیں، اوور بلنگ رک گئی ہے، آگے بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا، اس معاملے پر 102 کے قریب ایف آئی آرز ہوئی تھیں، آج اس سلسلے میں شیخورہ پورہ سے ایک گرفتاری ہوئی ہے، وہ بڑے پیمانے پر اوور بلنگ کے معاملے میں ملوث تھے، اس سے پہلے میں 2 افسران کو گرفتار کیا گیا تھا۔

محسن نقوی نے کہا کہ نچلی سطح لے اسٹاف کو گرفتار کرنے سے منع کیا ہے،  ان کا قصور نہیں ہوتا، افسران  ان پر دباؤ ڈالتے ہیں تو وہ اس طرح کا کام کرتے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ گندم درآمد کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے، پنجاب حکومت گندم کسانوں سے خریدتی ہے، باہر ممالک سے نہیں، اس لیے حکومت پنجاب کا اس معاملے سے کوئی تعلق بنتا ہے، ہے نہ تھا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب اپنا ایک کوٹہ مختص کرتا ہے کہ ہم نے اتنی گندم خریدنی ہے،  ملک میں گندم کے اسٹاک کے حوالے سے فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے، تو لوگوں کی خواہش ضرور ہے کہ میرے خلاف کوئی نہ کوئی انکوائری ہوجائے لیکن اللہ کا شکر ہے کہ ایک فیصد بھی کوئی ایسا غلط کام نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی غلط چیز آتی بھی تھی تو  میری ٹیم اچھی تھی، اگر کوئی ایسی چیز آتی تھی تو میرے سیکریٹری کہتے کہ جو مرضی ہوجائے آپ نے یہ نہیں کرنا، میرے پاس اچھی ٹیم تو انہوں نے ایسی کوئی چیز ہونے بھی نہیں دی، تو میرے خلاف انکوائری کے سلسلے میں لوگوں کو مایوسی ہوگی، میں جنتا عرصے کام کیا، اس میں کوئی ایک فیصد بھی چیز ہو تو میں انکوائری کے لیے تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ معاملے کے حقائق ضرور سامنے آنے چاہییں،  وفاقی حکومت کی بھی کوئی بد نیتی نہیں ہے، نچلی سطح پر اگر کسی نے کوئی چیز کی ہے تو وہ چیز بھی کلیئر ہو کر سامنے آجائے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ایف آئی اے سائبر ونگ کام کرتا رہے گا، نئی باڈی بن رہی ہے، فیک نیوز کے حوالے سے قوانین اور نئی باڈی چاہیے، اس میں کوئی غلط چیز نہیں ہے، ہر ادارہ اپنا کام کرتا رہے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے معاملے پر بطور قوم مقابلہ کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ مافیا کے خلاف اقدمات کیے جا رہے ہیں، ابھی آپ چلے جائیں سڑک پر بیٹھا مافیا نظر نہیں آگئے، جن نہیں ہوں کہ ابھی حکم دوں اور مافیا ختم ہوجائے، کوشش کر رہے ہیں، اس لیے انسان اور جن میں تھوڑا فرق ضرور رکھیں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ ہر معاملے میں اعتماد میں لیا جاتا ہے، سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ صاحب نے کسی صوبائی حکومت کا گندم معاملے میں حوالہ نہیں دیا، یہ میڈیا کی غلطی ہے کہ کہا کچھ جائے اور چلا دیا کچھ اور جائے۔