The Dawn News - Pakistan - Islamabad

45 ہزار میٹرک ٹن چینی خریداری کا ٹینڈر جاری، 141 روپے 20 پیسے فی کلو کی پیشکش موصول
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 45 ہزار میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر کھول دیا جب کہ  ذرائع نے بتایا ہے کہ کارپوریشن کو  10 ہزار میڑک ٹن کے لیے چینی کی کم سےکم فی کلو بولی 141 روپے 20 پیسےموصول ہوئی ہے۔

’ڈان نیوز‘  کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت چینی کی خریداری کے لیے اقدامات کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 45  ہزار میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر کھول دیا۔

ذرائع  کے مطابق  یوٹیلیٹی اسٹورز کو 10 ہزار میٹرک ٹن چینی کے لیے چینی کی کم سے کم 141 روپے 20  پیسے فی کلو کی بولی موصول ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اخراجات ملا کر کارپوریشن کو فی کلو چینی تقریباً 156  روپے میں پڑے گی۔

ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے چینی کی خریداری کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے، اس وقت یوٹیلیٹی اسٹورز  پر عام صارفین کے لیے چینی کی فی کلو قیمت 155 روپے اور  بی آئی ایس پی صارفین کے لیے 109  روپے فی کلو مقرر  ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے  یہ ٹینڈر رمضان میں ممکنہ قلت پر قابوپانے کے لیے جاری کیا گیا تھا جسے بعد ازاں منسوخ کردیا گیا تھا۔

ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز نے بتایا تھا کہ چینی کی مہنگی بولی کے باعث ٹینڈر منسوخ کیا گیا تھا، کم سےکم بولی 142 روپے فی کلو کے حساب سے موصول ہوئی تھی، اخراجات ملاکر فی کلو چینی 155 روپے میں پڑنی تھی۔

ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز نے اس وقت دعوٰی کیا تھا کہ کارپوریشن کے پاس چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔