The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پنشن بہت بڑا بوجھ ہے، ہمیں سروس اسٹرکچر میں تبدیلی کرنا ہوگی، محمد اورنگزیب
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنشن بہت بڑا بوجھ ہے، وقت کے ساتھ ساتھ ہمیں سروس اسٹرکچر میں تبدیلی کرنا ہوگی تاکہ پنشن کا خرچہ آہستہ آہستہ ہمارے قابو میں آئے۔

اسلام آباد میں وزیر اطلاعات اور وزیر قانون کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سعودی وفد پاکستان آیا ہوا تھا، انہوں نے بڑے اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ بزنس ٹو بزنس ان کے ساتھ بڑے اچھے مذاکرات ہوئے، اس کا پس منظر ہے کہ گزشتہ 10 مہینے سے ہمارے معاشی اہداف سب صحیح سمت میں جا رہے ہیں، تجارتی خسارہ بالکل قابو میں ہے، اسی طرح زرعی جی ڈی پی میں 5 فیصد مثبت نمو ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں، اور یہ 2 مہینے کی درآمدات کے لیے کافی ہے، اسی طرح کرنسی کی قدر مستحکم ہے، افراط زر بھی 38 فیصد سے کم ہو کر 17 فیصد پر آچکی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ کچھ سرمایہ کار امریکا اور یورپ سے بھی آئے ہوئے ہیں، پچھلے 2 دونوں سے ملاقات کر رہا ہوں، ملک صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، آئی ایم ایف کی ٹیم بھی اس مہینے آئے گی، جس میں اسٹرکچرل اصلاحات بہت اہم ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹیکس کو بڑھانا ہے، انرجی کے شعبے میں اصلاحات کرنا ہے، اسی طرح سرکاری ملکیتی اداروں کے خسارے کم اور ان کی نجکاری کرنا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے اپنے اخراجات کو بھی کم کرنا ہے، اس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف جائیں، میں ہمیشہ حکومت سندھ کی تعریف کرتا ہوں کہ انہوں نے بڑا اچھا ماڈل استعمال کیا ہے، اسے وفاق و دیگر صوبوں میں بھی استعمال ہونا چاہیے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنشن کا جو معاملہ ہے، یہ بہت بڑا بوجھ ہے، میں اسے دو نظریے سے دیکھتا ہوں، میں جس ادارے کو چھوڑ کر آیا ہوں، اس میں بھی ہم نے نجی شعبے میں پہلا قدم اٹھایا تھا کہ ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے 65 سال کردی تھی، دوسرا یہ ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ ہمیں سروس اسٹرکچر میں تبدیلی کرنا ہوگی، ہمیں اس طرف لے جانا پڑے گا تاکہ پنشن کا خرچہ آہستہ آہستہ ہمارے قابو میں آئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق اس دفعہ یہ بھی ہدایت ہے کہ حکومتی سطح پر جو جو کام ہو رہے ہوں، وہ عوام سے شیئر کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے ماڈرن زمانے میں جو ملک سروائیو کرتا ہے، وہی آگے بڑھے گا، اگر ہماری معیشت ٹھیک ہے، تو انشا اللہ ہر چیز ٹھیک ہوگی، اب ہم اس نہج پر آ چکے ہیں کہ ہمیں صرف باتوں سے گزارا نہیں ہوگا، اب ہمیں عملی اقدامات کرنے ہیں۔

وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ پنشن ریفارمز پر بھی اسی حوالے سے بات ہو رہی  ہے کہ اس میں ابھی عمر کے حوالے سے واضح چیز سامنے نہیں آئی، لیکن ایک اصولی فیصلہ ہے کہ جو بہت بڑا پبلک سیکٹر ہے، اس کے ساتھ ریٹائرمنٹ بینفٹ اور پنشن جڑی ہوتی ہے تو اس کے سالانہ اخراجات کا بہت سارا حصہ اس پر نکل جاتا ہے، اس کی منیجمنٹ کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ جو تجربہ کار لوگ ہیں، ان سے استفادہ رکھیں، اس کا فوری طور پر معاشی طور پر گھٹے ہوئے ماحول میں بریدنگ اسپیس دے گا، اس کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اس حوالے سے وزیراعظم نے وزیرخزانہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے، ہم بھی اس کے اراکین ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم تاریخ کے جس موڑ پر کھڑے ہیں، ہم ایک ٹرانسفورمیشن کی طرف جا رہے ہیں، ہم اصلاحات کرنے جا رہے ہیں، معیشت کے حوالے سے تمام اشاریے مثبت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنشن کا جو ایک بوجھ ہے، جب وزیراعظم نے چارج سنبھالا تو ایک بات کی تھی کہ ہم حکومتی اخراجات کم کرنے جا رہے ہیں، اخراجات میں کمی میں ایک بہت بڑی رکاوٹ پنشن کی ہے، یہ بہت بڑا بوجھ ہے جو حکومت پاکستان کو اٹھانا پڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وضاحت کردوں کہ تمام اداروں پر لاگو کرنے کی تجویز ہے، میڈیا میں پچھلے کچھ ہفتوں سے قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں اور کسی ایک ادارے  کے ساتھ اس کو منسوب کیا جا رہا ہے، تمام سرکاری محکموں اور اداروں میں لاگو ہوگا، ابھی اس پر تجاویز طلب کی گئی ہیں، غور و فکر بھی کیا جارہا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پنشن کا بوجھ کم کرنا اور پاکستان میں سروس کا دورانیہ بڑھانے کے حوالے سے جو معاملات زیر غور ہیں، ان پر سیر حاصل گفتگو ہو رہی ہے۔

شرح سود میں کمی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اس کا اختیار اسٹیٹ بینک کے پاس ہے، لیکن میں یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ جس طرح مہنگائی نیچے آ رہی ہے، میں پُرامید ہوں کہ پالیسی ریٹ نیچے آنا شروع ہوگا، اس میں حکومت کا بھی فائدہ ہے اور یہ بات واضح ہے کہ 25، 26 فیصد شرح سود پر نئی سرمایہ کاری نہیں آسکتی۔

انہوں نے کہا کہ زری پالیسی کمیٹی کا بیان ہے کہ ستمبر 2025 تک شرح سود 5 سے 7 فیصد تک آ جائے گی، مجھے  یقین ہے کہ جون، جولائی، اگست میں ریٹ نیچے آتا دکھائی دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میری ملاقات اجے بنگا سے ہوئی تو میں نے کہا کہ ہمیں ورلڈ بینک گروپ کی سپورٹ ملنی چاہیے، ہم صرف آئی ایم ایف کی بات کرکے رک جاتے ہیں، اور بھی مالیاتی ادارے ہیں جو ہماری مدد کرسکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اگر پنشن اصلاحات کے ساتھ یہ طے ہوتا ہے کہ آپ کے پاس نوجوانوں کی تعداد بھی زیادہ ہے، جب اس پر عملدرآمد ہونے کی بات آئے گی تو اس میں یہ تو نہیں کیا جاسکتا کہ نائب قاصد کو دے دیں اور ادارے کے سربراہ کو نہ دیں، درمیانے والے افسران کو دے دیں اور نیچے والے افسران کو نہ دیں۔