The Dawn News - Pakistan - Punjab

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا لاہور بلدیات کے لیے 17 گاڑیوں کا تحفہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور شہر میں صحت اور صفائی کی صورتحال بہتر بنانے اور شہریوں کی سہولت کے لیے شہر کی بلدیہ کو 22 کروڑ مالیت کی 17 گاڑیوں کا تحفہ دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے لاہور کے شہریوں کی سہولت کے لیے 17 گاڑیوں کا تحفہ دیا گیا۔

22کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت سے خریدی گئی گاڑیوں کو بلدیہ کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی نمائندگی کرتے ہوئے گاڑیاں بلدیہ کے حوالے کیں۔

ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن رافعہ حیدر نے گاڑیوں کی چابیاں وصول کیں جس میں 12 اوپن ٹرک، 2 ڈمپر ٹرک، دو ٹریکٹر ٹرالی اور ایک ایکسکویٹر شامل ہیں۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے بلدیہ عظمیٰ لاہور کے لیے کوئی نئی گاڑی نہیں خریدی گئی اور گاڑیوں کی قلت کے باعث تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے تجاوزات کے خلاف موثر آپریشن کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور کی آبادی زیادہ ہونے کی وجہ سے مسائل بھی زیادہ ہیں لیکن ہم شہر کی ری ویمپنگ کا پلان بنا رہے ہیں اور چند ماہ میں شہر کی حالت بدلی نظر آئے گی۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ سابق تبدیلی سرکار نے چلتے ہوئے بلدیاتی نظام کو گھر بھجوا دیا تھا، سپریم کورٹ کے حکم پر بھی سابق دور میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے گئے لیکن اب لاہور کی ہر گلی محلے میں میونسپل خدمات کی فراہمی کے لیے جامع پلان تیار کیا گیا ہے۔