The Dawn News - Pakistan - Sindh

ریاست کو سیاست سے لاتعلق رہنا چاہیے، خالد مقبول صدیقی
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے  کہا ہے کہ ریاست کو سیاست سے لاتعلق رہنا چاہیے۔

کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ریاست میں سیاست کا ایک خاص رول بنتا ہے، جو پاکستان کی حفاظت کا کردار ہے، لیکن ہم نے کبھی نہیں کیا اور ہم سب سیاست دان چاہتے ہوں یا نہ چاہتے ہوں، یہ بہرحال کہتے ہیں کہ ریاست کو سیاست سے لاتعلق رہنا چاہیے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ ریاست سیاست میں ملوث ہو لیکن اس طرح کہ وہ میرے ساتھ کھڑی ہو، وہ تو اظہار ناراضگی کرتے رہے ہیں کہ کوئی نیوٹرل نہیں ہونا ہے، میں ہی آئین ہوں، میں ہی پاکستان، میں ہی انصاف ہوں، میں ہی عدالت ہوں، تو آج 9 مئی کو جو واقعات ہوئے ہیں، پوری قوم اس کی مذمت کررہی ہے، ہم بھی کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں اور نظام انصاف کے ساتھ بھی یہ توقع رکھ رہے تھے کہ ایک سال میں وہ ہمیں یہ بتا پائیں گے کہ ان واقعات پر انہوں نے کیا ایکشن لیا ہے، کیا فیصلہ کیا ہے اور آنے والے کتنے دنوں میں وہ قوم کو بتا پائیں گے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ میں مذمت کرتا ہوں کہ جس طرح نشانہ لے کر اداروں، ان کے دفاتر خاص طور پر شہدا کی یادگاروں پر جو توڑ پھوڑ کی گئی ہے، ایسا منظر پاکستان میں کبھی دیکھا نہیں گیا، آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کاسب سے ضروری اور اہم کردار کسی کے پاس ہے تو عدالتوں کے پاس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  میں سمجھتا ہوں کہ پوری قوم کو اکٹھا ہو کر ایسا فیصلہ کرنا چاہیے کہ آئندہ کوئی بھی اس طرح کے واقعات کرنے کی ہمت نہ کرے۔