The Dawn News - Pakistan - Punjab

9 مئی کا سیاہ باب رقم کرنے والوں سے کوئی سمجھوتہ ہوگا نہ ڈیل، آرمی چیف
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر  نے کہا ہے کہ 9 مئی کا سیاہ باب رقم کرنے والوں سے کوئی سمجھوتہ ہوگا نہ ڈیل، وہ معصوم لوگ جو اِن مجرمانہ عناصر کے مذموم سیاسی مقاصد کو نہیں سمجھ سکے، ان ورغلائے ہوئے لوگوں کو پہلے ہی شک کا فائدہ دیا جا چکا، تاہم اپنے آپ کو معصوم ظاہر کرنے والے اصل رہنماؤں کو اپنے جرائم کا حساب دینا پڑے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس  پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل عاصم منیر  نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا،  آرمی چیف کی آمد پر  کور  کمانڈر  لاہور  نے آرمی چیف کا استقبال  کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر  آرمی چیف  نے یادگار  شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، سپہ سالار  نے مادر وطن  کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

آئی ایس  پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جنرل عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کی قوم  کے لیے خدمات اور  پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کور ہیڈ کوارٹرز  میں گیریژن  آفیسرز سے خطاب میں  آرمی چیف نے واضح کیا کہ بلاشبہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن رہے گا جب دانستہ طور  پر شرپسندوں نے شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرتے ہوئے ریاست اور   قومی اتحاد کی علامتوں پر حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ان پرتشدد اور مذموم کارروائیوں کی وجہ سے پاکستان کے دشمنوں کو  ریاست اور قوم کا مذاق اڑانے کا موقع فراہم کیا گیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ آرمی چیف نے افسوس کا اظہار کیا کہ ’اب وہی سازشی عناصر، ڈھٹائی سے بیانیہ کو توڑ مروڑ کر ریاست کو اس مذموم کوشش میں ملوث کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق سپہ سالار نے کہا کہ جنہوں نے تاریخ کا یہ سیاہ باب رقم کیا، ایسی ذہنیت کے منصوبہ سازوں اور کرداروں کے ساتھ نہ کوئی سمجھوتہ ہوسکتا ہے اور نہ ہی ڈیل۔

آرمی چیف نے کہا کہ وہ معصوم لوگ جو اِن مجرمانہ عناصر کے مذموم سیاسی مقاصد کو نہیں سمجھ سکے اِن کو منصوبہ سازوں  نے اپنی خواہشات کا ایندھن بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’ان ورغلائے ہوئے لوگوں کو سپریم کورٹ کی ہدایات پر  پہلے سے ہی شک کا فائدہ دیا جا چکا ہے، تاہم اس گھناؤنے منصوبے کے اصل رہنما جو کے اپنے آپ کو معصوم ظاہر کرتے ہیں، کو اب اپنے جرائم کا حساب دینا پڑے گا خصوصاً جب ان کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں۔

آرمی چیف نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو یقین دلایا کہ ’شہدا اور ان کے اہل خانہ یا ادارے کی بے حرمتی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، 9 مئی کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور مجرموں کو ملکی قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

بیان کے مطابق جنرل عاصم منیر نے کہا کہ اس حوالے سے آئے روز کی جانے والی اشتعال انگیزیوں  کا جواب نہ دینے کو ہماری  کمزور ی اور ہمارے صبر کو لا محدود نہ سمجھا جائے۔

سپہ سالار کا مزید کہنا تھا دشمن قوتیں اور ان کے سرپرست جھوٹ، جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے ذریعے ’ڈیجیٹل ٹیرر ازم‘ کر رہے ہیں، مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں مگر قوم کی حمایت سے ان تمام قوتوں کے عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر  نے کہا کہ پاک فوج کا ہر سپاہی اور  افسر کسی بھی دوسری وابستگی یا ترجیحات سے قطع نظر  اپنے  فرائض اور  ذمہ داریوں کو اولیت دیتاہے اور  روزانہ کی بنیاد پر قربانیاں دے رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بعد ازاں آرمی چیف نے لاہور گیریژن میں جناح لائبریری کا افتتاح بھی کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ’ہم  ایک تعمیری قوت کی حیثیت سے تخریبی قوتوں کی جانب سے بنائے گئے راکھ اور  ملبے کے ڈھیروں پر اس پبلک لائبریری کو بنا کر قائد کی حرمت کو دوبارہ روشن  کر رہے ہیں۔