The Dawn News - Sport - Cricket

آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست، چیئرمین پی سی بی 2روزہ دورے پر ڈبلن پہنچ گئے
آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 میچ میں قومی ٹیم کی شکست کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی دو روزہ دورے پر ڈبلن پہنچ گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 میچ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی اور شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی فوری آئرلینڈ پہنچ گئے۔

چیئرمین پی سی بی نے کوچ اظہر محمود اور کپتان بابر اعظم کے ساتھ ملاقات کی جس میں آئرلینڈ کے خلاف شکست کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کی پرفارمنس پر گفتگو کی گئی۔

اپنے دو روزہ دورے کے دوران محسن نقوی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ آئرلینڈ کے کرکٹ حکام سے بھی ملاقات کریں گے جس میں مینز، ویمن اور جونیئر ٹیموں کے درمیان میچز کے حوالے سے بھی بات کی جائے گی۔

فاسٹ باؤلر محمد عامر بھی محسن نقوی کے ہمراہ آئرلینڈ پہنچے ہیں اور انہوں نے اسکواڈ کو جوائن کر لیا۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی20 اتوار کو کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ورلڈ کپ میں بھی آئرلینڈ پاکستان کے ہی گروپ میں ہے۔