The Dawn News - Pakistan

اسٹریٹجک سرکاری اداروں جیسی کوئی چیز نہیں، وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسٹریٹجک سرکاری اداروں جیسی کوئی چیز نہیں ہے۔

لاہور میں پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ   زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں،  روپے کی قدر مستحکم اور افراط زر میں کمی آرہی ہے، پچھلے 8 سے 10 ماہ میں میکرو اکنامک اشاریے صحیح سمت میں بڑھ رہے ہیں، مالیاتی سطح پر نظم و ضبط آیا ہے ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے 2 سے 3 مہینے  سرپلس تھا لیکن  اس مالی سال کا مجموعی خساری میں کمی ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ٹوٹے ہیں، یہ سب اہم چیزیں ہیں کیونکہ اب سرمایہ کار ہم پر اعتماد کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کا کام ہے پالیسی بنانا ہے،کام نجی شعبے نے کرنا ہے،  مشکل سےنکلنے کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کو لیڈ کرنا ہوگا،  حکومت صرف پالیسی دے سکتی ہے، حکومت کا کام گورننس کو بہتر بنانا ہے.

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق  تنخواہ دار طبقہ بھی ٹیکس نیٹ میں شامل ہے، ہمیں ٹیکس کے دباؤ  کو تقسیم کرنا ہے، ہم 3 ریفارمز پر کام کر رہے ہیں پہلا  ٹیکس ٹو جی ڈی پی، دوسرا سرکاری اداروں کی نجکاری اور  تیسرا توانائی،  ہمیں اسٹرکچرل ریفارمز کی ضرورت ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی میں ہمیں قانون پر عمل در آمد کروانا ہے، ٹریک اینڈ ٹریس پر عمل در آمد کیوں نہیں ہوئی اس پر ہم کام کر رہے ہیں، ہمیں ان لیکجز کو روکنا ہے اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا ہے، اپریل میں ہم نے ٹیکس رجسٹریشن کے لیے مہم کا آغاز کیا تھا، لوگ سمجھتے ہیں کہ ٹیکس نیٹ میں آنے سےانہیں ہراساں کیا جائے گا، ہم سب سہولت دیں گے  مگر اس ٹیکس نیٹ میں لانے والی مہم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم توانائی کے شعبے میں کام کر رہے ہیں، اس میں بھی عمل در آمد اور اصلاحات شامل ہیں، ہم نے ڈسکوز کو آگے لے کر جانا ہے تو ہم نے ان کے بورڈز کو تبدیل کردیا اور اس میں نجی شعبے کے لوگوں کو لارہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ  حکومتی پالیسیوں کے باعث غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہورہا ہے، ہم  معیشت کو دستاویزی بنائیں گے، ہمیں کرنٹ اکاؤنٹ اور بجٹ خسارے کو ختم کرنا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کے عزم کی وجہ سے  عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاہدہ کامیابی سے مکمل ہوا، اس میں عبوری حکومت کو بھی پورا کریڈٹ جاتا ہے،  آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان پہنچ چکی، کل مذاکرات کا آغاز ہوگا اور اس تقریب کے بعد میں اسلام آباد جاؤں گا تاکہ اس کی میٹنگ کے حوالے سے اجلاس میں شریک کرسکوں۔

اسٹریٹجک  سے مراد وہ  سرکاری ادارے ہیں جو مکمل طور پریا جزوی طور پر اسٹریٹجک افعال میں مصروف ہوتے ہیں، اسٹریٹجک افعال سے مراد وہ نتائج ہیں جن کی ملک کے لیے اقتصادی اقدار کے علاوہ اہم تزویراتی، سلامتی یا سماجی اہمیت ہوتی ہے۔