The Dawn News - Pakistan - Sindh

عوام کی جان و مال کی حفاظت پر سیاست نہیں کی، ہمیشہ آواز اٹھائی ہے، علی خورشیدی
قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی و رہنما متحدہ قومی موومنٹ  علی خورشیدی نے کہا ہے کہ ہم نے عوام کی جان و مال کی حفاظت پر سیاست نہیں کی، ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  ہم نے اسٹریٹ کرائم کو کبھی سیاسی مسئلہ نہیں بنایا، صوبہ سندھ کافی مسائل کا شکار ہے،  ہماری کوشش ہے کہ جن مسائل سے شہری پریشان ہیں اس پر بات کریں، ہم شہریوں کے پاس جا کر ان سے مسائل پر بات کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ  دن بدن چیزیں خراب ہوتی جا رہی ہیں، ہمیں سندھ کے عوام کو درپیش مسائل پر آواز اٹھانی ہے،  سندھ کے بہت سے محکموں میں رشوت نظام کا حصہ بن چکی، کوآپریٹیو سوسائٹیز میں بدعنوانیاں ہورہی ہیں، سوسائٹیز میں رشوت کا ریٹ کا تعین ہوا ہے تو یہ ہے آج کی صورتحال۔

علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے نیچے کوآپریٹیو سوسائٹیز  کا کاروبار چل  رہا ہے، جب ایسی صورتحال تو حالات کیسے بہتر ہوں گے؟ اس صوبے میں سسٹم کا دھندا بند نہیں ہوا ہے۔