The Dawn News - Pakistan - Sindh

ہم سندھ کے عوام کے لیے انقلابی اقدامات کررہے ہیں، شرجیل انعام میمن
صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ہم سندھ کے عوام کے لیے انقلابی اقدامات کررہے ہیں۔

حیدر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم  صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہیں، ہم  صحافیوں کو گرانٹ دے کر کوئی احسان نہیں کررہے، یہ ہمارا فرض ہے، ہماری ذمہ داری ہے، پورے ملک میں مختلف سیاسی جماعتوں کی حکومت رہی لیکن جو صحافت سے رشتہ ہمارا رہا ہےوہ کسی اور کا نہیں رہا ، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہید بینظیر نے آزادی صحافت کے لیے جدو جہد کی، اسی طرح زرداری صاحب نے بھی صدر بن کے صحاٖفیوں کے لیے بڑے بڑے کام کیے، ہمیں پتا ہے کہ آزادی صحافت چیلنج بن گیا ہے، لوگوں میں برداشت ختم ہوگئی ہے، 2008 میں ہمارے خلاف مہم چلائی گئی، ہمیشہ ہمیں برا دکھایا گیا، اس میں ہمارے مخالفین شامل تھے، ان کی میڈیا مینجمنٹ ہم سے زیادہ بہتر تھی۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ جتنے تاریخی کام ہوئے وہ  پیپلزپارٹی نے کیے ہیں، ہر اچھے برے وقت میں ہم عوام کے ساتھ کھڑے رہے،  بڑے ہسپتالوں کا سندھ کے ہسپتالوں سے کوئی موازنہ نہیں، پورے ملک سے لوگ سندھ کے ہسپتال آتے ہیں علاج کروانے کے لیے، یہ بلاول بھٹو کا ویژن ہے، مرادی علی شاہ کی محنت کا نتیجہ ہے کہ سارے محکمے کام کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ روٹی کپڑا مکان کا وعدہ صرف پیپلز پارٹی کا ہے، ہمیں صحافیوں کے دکھ درد کا احساس ہے، صحافیوں کے گرانٹس مزید بڑھائیں گے، پوری پیپلز پارٹی میڈیا فرینڈلی ہیں، اگر کوئی صحاٖفی بیمار ہوا اور اگر اسے امریکا میں بھی بھیجنا پڑے تو سندھ حکومت اس کا علاج کروائے گی، ہماری سوچ ہے کہ انسان سے بڑھ کر کچھ نہیں، ہم نے صحت کے شعبے میں بہت کام کیا ہے۔