The Dawn News - Pakistan

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 74 ہزار کی حد عبور کرگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی دیکھی گئی جب کہ ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس  74 ہزار  کی حد عبور کرگیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر  پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ کے مطابق دوپہر  ایک بج کر  55 منٹ پر  بینچ مارک  کے ایس ای-100 انڈیکس 789 پوائنٹس یا 1.08 فیصد اضافے کے ساتھ  73 ہزار 874 پوائنٹس پر پہنچ گیا جو کاروباری ہفتے کے آخری روز  73 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

انٹرا ڈے ٹریڈ کے دوران بینچ مارک انڈیکس نے 74 ہزار  114 کی حد عبور کی اور  ایک گھنٹے کے اندر پھر واپس  اس سے نیچے آگیا۔

’ڈان ڈاٹ کام‘ سے بات چیت کرتے ہوئے عارف حبیب لمیٹڈ کے ریسرچ ہیڈ طاہر عباس نے کہا کہ مارکیٹ میں تیزی آ رہی ہے کیونکہ ’مئی میں مہنگائی کی شرح میں 13 فیصد تک کی نمایاں کمی ہونے کی توقع ہے، انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ ’جون میں مانیٹری ایسزنگ سائیکل کی توقعات بھی ہیں‘۔

طارہ عباس نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)  پروگرام کے حوالے سے بات چیت اور ’آئندہ  کے اکنامک  روڈ میپ‘ کے حوالے سے ’مثبت جذبات سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو  تقویت ملی  ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 10 مئی کو  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا تھا جب ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران ہی بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 427 پوائنٹس اضافے سے 73 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی۔