The Dawn News - Health

بلڈ ٹیسٹ سے فالج کے خطرات کی نشاندہی کرنا ممکن
امریکی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک طویل تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے۔

عام طور پر جسم کے بعض حصوں کے مفلوج یا ناکارہ ہونے کو فالج کی علامات سمجھا جاتا ہے اور فالج کے خطرات کی نشاندہی کرنا مشکل ہوتا ہے، اس کے لیے ایم آر آئی، سی ٹی اسکین اور بہت سارے بلڈ ٹیسٹس سمیت دوسری چیزوں کو بھی دیکھا جاتا ہے۔

تاہم اب ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ اگر ایک خاص طرح کا بلڈ ٹیسٹ کیا جائے تو اس سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی کی جا سکتی ہے۔

طبی جریدے اسٹروک میں شائع تحقیق کے مطابق امریکی ماہرین نے کئی دہائیوں سے مریض افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لے کر ان کے فالج ہونے کا سبب تلاش کیا۔

ماہرین نے فالج کا شکار ہونے والے افراد کی جانب سے کرائے جانے والے بلڈ ٹیسٹس سمیت دوسرے ٹیسٹس کا بھی جائزہ لیا اور پھر نتیجہ اخذ کیا۔

ماہرین نے مرد اور خواتین کے ڈیٹا کا جائزہ لیا اور زیادہ تر رضاکاروں کی عمریں 45 برس تک تھیں اور ماہرین نے ان میں فالج کی عام قسم اکیمک اسٹروک (ischemic stroke) سمیت انجری اسٹروک کا جائزہ لیا۔

ماہرین نے پایا کہ انفلیمیشن (inflammation) یعنی تیزابیت یا سوزش کے ایک گروپ کے متحرک ہونے کی وجہ سے زیادہ تر افراد فالج کا شکار بن سکتے ہیں۔

بلڈ ٹیسٹ کے ذریعے انفلیمیشن (inflammation) کا الگ ٹیسٹ بھی ہوتا ہے جب کہ ماہرین انفلیمیشن کو مزید جاننے کے لیے مختلف پروٹینز کے ٹیسٹ بھی کرواتے ہیں اور پروٹینز کا نارمل رینج سے زیادہ ہونا کسی بیماری کی نشاندہی کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق مونوسائٹ سمیت دیگر پروٹینز کی نارمل سے زائد مقدار فالج کے خطرے کی علامات کو ظاہر کرتا ہے اور اگر متعدد انفلمیٹری پروٹینز نارمل رینج سے زائد ہوں تو اس سے عام افراد میں فالج کے شکار ہونے کے امکانات چار فیصد سے زائد ہوجاتے ہیں۔

ماہرین نے مذکورہ معاملے پر مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ انفلیمیٹری پروٹینز یا گروپس کے بلڈ ٹیسٹس پر مزید ریسرچ کی جائے۔