The Dawn News - Pakistan - Islamabad

وزیراعظم کے اقدامات سے دشمن کی سازش ناکام ہوگئی، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے اقدامات سے دشمن کی سازش ناکام ہوگئی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انتشار یہ سوچ رکھتی ہے کہ کسی نہ کسی طرح انتشار پھیلے، ماضی کی نااہل حکومت اور ہماری حکومت میں زمین آسمان کا فرق ہے، ہماری حکومت کا کام زخموں پر مرہم رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے بروقت نوٹس نے ہمیں ایک سانحے سے بچالیا، جس کی وجہ سے دشمن کی سازش ناکام ہوگئی، کل وزیراعظم شہباز شریف نے بلا امتیاز طور پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلایا، اس موقع پر وفاق کے اعلیٰ عہدیداران اور اتحادی جماعتوں کے نمائندگان موجود تھے جن کے ساتھ مل کر آزاد کشمیر میں مظاہرین کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے گئے، میں سمجھتا ہوں یہ بہت بڑا دن ہے اور حکومت کی کامیابی ہے کہ کسی بڑے نقصان کے بغیر آزاد کمشیر میں ہڑتال ختم ہوئی اور مظاہرین منتشر ہوگئے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ یہی وہ فیصلہ سازی ہے جو حکومتوں کو کرنی چاہیے، ماضی کی حکومتیں ایسا نہیں کرتی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومتیں اس نوعیت کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہیں، ہزارہ کمیونٹی کی مثال ہمارے سامنے ہے کہ وہ لاشیں رکھ کر بیٹھے رہے لیکن وزیراعظم بضد تھے کہ وہاں نہیں جائیں گے، یہی وہ فرق ہے نااہل حکومت اور عوام کی منتخب حکومت میں کہ اب گھنٹوں میں معاملات حل ہو جاتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مہنگائی میں کمی، اسٹاک ایکسچیج کی کارکردگی بہتر ہورہی ہے، بین الاقوامی وفود آرہے ہیں اور ملک میں سرمایہ کاری کی بات کررہے ہیں تو یہ باتیں ملک دشمن عناصر کو ہضم نہیں ہورہیں اور وہ گھر کے اندر سازش کرتے ہیں جو ناکام ہوگئی ہیں۔ جیل سے باتیں کرنے والے کو اپنی کرپشن کا جواب دینا چاہیے، آپ قیدی ہیں، سزا یافتہ ملزم ہیں تو آپ کے قول، خط اور فعل کسی کی وقعت نہیں، آپ نے آئی ایم ایف اور دیگر معاملات میں ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کی ترقی کی خاطر ہر قدم اٹھائیں گے اور ملک دشمن عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو معافی مانگنی چاہیے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور کسی کو اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے اور سازش کرنے والوں کو ناکام بنائیں گے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ جنہوں نے یہ سازش کی وہ چاہتے تھے کہ مظاہرے ہوں گے تو لاشیں گریں گی لیکن وہ بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔