The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

عوامی گورنر ہوں، ہر سیاسی جماعت کے پاس خود جاؤں گا، فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میں ایک عوامی گورنر ہوں، ہر سیاسی جماعت کے رہنما کے پاس خود چل کر جاؤں گا۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں پارٹی کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہمیں اپنا مقدمہ اپنے فورم پر لڑنا چاہیے، میں وزیر اعلٰی علی امین گنڈا پور  کو کھانے کی دعوت دیتا ہوں، میں سب کو عزت دیتا ہوں۔

گورنر  نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں کہ ان کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا تو خیبرپختونخوا میں تو مینڈیٹ سنی اتحاد کونسل  کو ملا ہے، تو سنی اتحاد کونسل کو چاہیے کہ  مولانا کے تحفظات ٹھیک کرے، خیبرپختونخوا کے صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ملنا ہوگا، آپ لفظی جنگ کا خواب پورا کریں لیکن وہاں کے عوام کو ڈیلیور کریں۔

فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ کہا جاتا ہے کہ جس سے اچھائی کریں اس کے شر سے بچیں لیکن ہم اپنے مہمان کا ساتھ ہمیشہ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو  چیزیں خیبر پختونخوا کی اچھی ہیں وہ دوسرے صوبوں کو لینی چاہیے اور جو چیزیں دوسرے صوبوں کی اچھی ہیں اسے خیبر پختونخوا کو اپنانا چاہیے، میں چاہتا ہوں کہ اس صوبے میں ایس آئی یو ٹی جیسے ہسپتال بنیں، یہاں کسان کارڈ ملے، یہاں اچھا مقابلہ ہونا چاہیے۔

گورنے خیبرپختونخوا نے بتایا کہ گالم، گلوچ کی سیاست کا ابھی وقت نہیں، ابھی عوام کی خدمت کا وقت ہے، ہمیں ان کی خدمت کرنی  ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاستدان اور  میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے۔