The Dawn News - Sport - Cricket

تیسرے ٹی20 میں آئرلینڈ کو شکست، میچ اور سیریز پاکستان کے نام
پاکستان نے محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت آئرلینڈ کو تیسرے ٹی20 میچ میں شکست دے کر سیریز میں 1-2 سے کامیابی حاصل کر لی۔

ڈبلن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔

آئرلینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو تیسرے ہی اوور میں شاہین نے 7 رنز بنانے والے روس آڈائیر کو چلتا کر کے اپنی ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی۔

اس کے بعد اینڈی بلبرنی کا ساتھ دینے لورکان آئے اور دونوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کی سنچری مکمل کرائی۔

100 کے مجموعے پر بلبرنی کی 3 چھکوں اور دو چھکوں سے سجی 35 رنز کی اننگز عباس آفریدی کے ہاتھوں اختتام کو پہنچی۔

دوسرے اینڈ سے لورکان نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور محج 41 گیندوں پر 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 73 رنز بنانے کے بعد عماد وسیم کی وکٹ بن گئے۔

لورکان آؤٹ ہوئے تو آئرلینڈ نے 13.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے تھے اور ایسا محسوس ہوتا تھا کہ میزبان ٹیم 200 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجانے میں کامیاب رہے گی لیکن یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کی وجہ سے آئرش ٹیم اختتامی اوورز میں زیادہ رنز نہ بنا سکی۔

ہیری ٹیکٹر نے 20 گیندوں پر 30 رنز کی اننگز کھیلی لیکن دوسرے اینڈ سے بقیہ کھلاڑی پویلین لوٹتے رہے اور آئرلینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 178 رنز ہی بنا سکی۔

آئرلینڈ کی ٹیم آخری 38 گیندوں پر 4 وکٹیں گنوا کر 56 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار اسپیل کرتے ہوئے 14 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں جبکہ عباس آفریدی نے دو وکٹیں اپنے نام کیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو نوجوان صائم ایوب ایک مرتبہ پھر ناکامی سے دوچار ہوئے اور تین چوکوں کی مدد سے 14 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد محمد رضوان کا ساتھ دینے کپتان بابر آئے اور دونوں نے شاندار شراکت قائم کر کے پاکستان کو فتح کی راہ پر گامزن کردیا۔

تجربہ کار جوڑی نے دوسری وکٹ کے لیے 139 رنز کی ساجھے داری بنائی اور ساتھ ساتھ اپنی اپنی نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔

رضوان 155 کے مجموعی اسکور پر 38 گیندوں پر 4 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 56 رنز بنانے کے بعد بولڈ ہوئے۔

بابر نے قدرے جارحانہ انداز اپنایا اور ایک اوور میں چار چھکوں سمیت 25 رنز بھی بٹورے اور پاکستان کی ہدف تک رسائی مزید آسان بنا دی۔

بابر 42 گیندوں پر 5 چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 75 رنز کی باری کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ افتخار بھی صرف پانچ رنز بنا سکے۔

پاکستان نے 3 اوورز قبل ہی ہدف تک رسائی کر کے میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی کے ساتھ ساتھ سیریز بھی 1-2 سے اپنے نام کر لی۔

آئرلینڈ کی جانب سے مارک ایڈیئر نے 28 رنز کے عوض تین وکٹیں لیں۔

میچ کے لیے پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔

بابر اعظم(کپتان)، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، عباس آفریدی اور محمد عامر۔