The Dawn News - Pakistan

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 75 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 75 ہزار کی ریکارڈ سطح عبور کرلی۔

ڈان نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچیج میں ہنڈریڈ انڈیکس 75 ہزار پوائنٹس کی حد سے عبور کرگیا۔

پاکستان انڈیکس میں 565 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 75 ہزار 96 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں بلند سطح برقرار نہ رہ سکی اور کے ایس ای-100 انڈیکس 132 پوائنٹس 0.18 فیصد اضافے کے بعد 74 ہزار 663 پر بند ہوا۔

13 مئی کو پاکستان کا بینچ مارک شیئر انڈیکس ایک فیصد اضافے کے ساتھ  74 ہزار پوائنٹس پر جانے کے بعد 73 ہزار 822 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

گذشتہ سال کے مقابلے میں انڈیکس میں 78.6 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اب تک 14.1 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے گذشتہ ماہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا تین ارب ڈالر کا قلیل مدتی قرضہ پروگرام مکمل کیا جس سے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے روکنے میں مدد ملی لیکن حکومت نے ایک نئے، طویل مدتی قرض پروگرام کی ضرورت پر زور دیا۔

جے ایس گلوبل کیپیٹل میں ریسرچ کی سربراہ امرین سورانی نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت اور اصلاحات میں پیش رفت کے ساتھ سٹاک مارکیٹ بحال ہو رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

خیال رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں عام انتخابات کے باوجود سیاسی بے یقینی کے سبب پاکستان اسٹاک ایکسچینج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس دوپہر تقریباً 12 بج کر 20 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 984 پوائنٹس یا 1.61 فیصد تنزلی کے بعد 60 ہزار 35 کی سطح پر آگیا تھا۔

اکثیر ریسرچ کے ڈائریکٹر اویس اشرف نے بتایا تھا کہ وفاق میں ’کمزور اتحادی حکومت‘ کی تشکیل کی توقع اور پاکستان تحریک انصاف و دیگر جماعتوں کی جانب سے احتجاج کی کال نے سولات اٹھے ہیں کہ معاشی بحالی کے لیے ضروری سخت اصلاحات پر عملدرآمد کیسے ہوگا۔