The Dawn News - Pakistan

مارچ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 2 فیصد بڑھ گئی
مارچ میں 2.04 فیصد کے ساتھ ملک کی بڑی صنعتوں (ایل ایس ایم) کی پیداوار مسلسلے چوتھے مہینے بڑھ گئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بڑی صعنتوں کا کوانٹم انڈیکس رواں برس مارچ میں 115.53 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ برس کے اسی مہینے 113.21 فیصد پر تھا، تاہم فروری 2024 کے مقابلے میں مارچ میں انڈیکس 9.35 فیصد گھٹا۔

اگست کے بعد سے ایل ایس ایم انڈیکس زیادہ تر مثبت رہا ہے، جب انڈیکس میں  0.26 فیصد اضافہ ہوا تھا، اس سے قبل مسلسل 13 مہینے بڑی صنعتوں کی پیدوار میں کمی ریکارڈ ہوئی تھی۔

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے بعد درآمدی پابندیوں کا خاتمہ، لیٹرز آف کریڈٹ کی کلیئرنس اور ڈالر کی لیکویڈیٹی کو بہتری کے محرک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

رواں مال سال کے ابتدائی 9 ماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران ایل ایس ایم انڈیکس سالانہ بنیادوں پر 0.10 فیصد تنزلی کے بعد 117.88 پوائنٹس پر آگیا، پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ جولائی 2022 سے مسلسل 20 ویں مہینے انڈیکس مجموعی طور پر گھٹ گیا۔

رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران 22 میں سے 12 شعبوں کی نمو منفی رہی، ان شعبہ جات میں کیمیکلز، مشروبات، ٹوبیکو، ٹیکسٹائل، پیپر اینڈ بورڈ، غیر دھاتی معدنی مصنوعات، لوہے اور اسٹیل کی اشیا، فیبریکٹیڈ میٹلز، کمپیوٹر، الیکٹرونکس اور آپٹیکل مصنوعات شامل ہیں۔

ٹیکسٹائل اور کپڑے کے شعبے میں گزشتہ سال کے مقابلے مارچ میں یارن (3.54 فیصد) اور کپڑے میں (0.62 فیصد) کی مثبت نمو دیکھی گئی،  تاہم پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے مارچ میں گارمنٹس کے شعبے میں 18.18 فیصد کی زبردست نمو ریکارڈ کی گئی۔

فوڈ گروپ میں، گندم اور چاول کی پیداوار میں پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے مارچ میں 0.65 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا، اس ماہ کے دوران کوکنگ آئل کی پیداوار میں 4.53 فیصد جبکہ ویجیٹیبل گھی کی پیداوار میں 14 فیصد کمی دیکھی گئی۔

کھاد کی پیداوار میں 25.35 فیصد جبکہ ربڑ کی اشیا کی پیداوار میں 9.66 فیصد اضافہ ہوا، ادویات کی پیداوار میں 0.50 فیصد کی کمی دیکھی گئی، جبکہ مشین سازی کی پیدوار 13٫67 فیصد بڑھی۔