The Dawn News - Pakistan - Kashmir

23 ارب روپے آزاد کشمیر حکومت کے اکاؤنٹ میں پہنچ چکے، شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے  کہ آزاد کشمیر کے لیے 23 ارب روپے کی مالی معاونت کا پیکج  منظور کیا تھا، وہ رقم آج آزاد کشمیر حکومت کے اکاؤنٹ میں پہنچ چکی ہے۔

آزاد کشمیر کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں کہ پچھلے دنوں جو ایک بہت تشویشناک دن تھے، جہاں پر ایک تحریک چل رہی تھی، یقینا اس میں ایسے افراد تھے جو اپنے جائز مطالبات کے لیے جمہوری انداز میں اپنا فریضہ ادا کررہے تھے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ لیکن بعض شرپسند عناصر ایسے تھے جن کا مقصد تھا کہ ہم کسی طریقے سے آزاد کشمیر میں توڑ پھوڑ اور انسانی جانوں کا ضیاع اور جلاؤ گھیراؤ کریں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں آج یقین دلانے آیا ہوں کہ ہم آزاد کشمیر کے دلوں کے ساتھ ہیں، ان کی آواز کے ساتھ آواز ملاتے ہیں، اور چند دن پہلے جو تحریک اٹھی تھی، اس میں پولیس ایک سپاہی اور کچھ شہری اللہ کو پیارے ہو گئے، اسی طرح توڑ پھوڑ ہوئی، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

شہباز شریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو اس دنیا سے چلے گئے، اپنے پیاروں کو پیچھے چھوڑ گئے، ان کے آنسو تک قیامت تک خشک نہیں ہوگے، لیکن انے بچوں نے تعلیم حاصل کرکے اپنا جائز مقام پیدا کرنا ہے، حکومت پاکستان نے شہدا کے لیے جو پیکیج اعلان کر رکھا ہے، ان کو فی الفور وہ پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں وزیراعظم آزاد کشمیر، پوری کابینہ، آئی پولیس، صدر مملکت آصف زرداری اور تمام اتحادی جماعتوں کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مشکور ہوں کہ جنہوں نے اس نازک مرحلے پر بہترین مشاورت پیش کی اور ہم نے بروقت اس معاملے کو ختم کیا جائے اور ان کے مطالبات کی بلاتاخیر منظوری دی جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے 23 ارب روپے کی مالی معاونت کا پیکیج  منظور کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے اسٹیٹ بینک کو باقاعدہ 16 تاریخ کو ہدایت دی کہ 23 ارب روپے کی رقم آزاد کشمیر کو پہنچا دی جائے اور آج جب میں آپ سے بات کررہا ہوں تو یہ رقم آزاد کشمیر حکومت کے اکاؤنٹ میں آچکی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کشمیر کا قائداعظم نے پاکستان کی شہ رگ کہا تھا، وادی کشمیر میں جو بے گناہ کشمیروں کا خون بہہ رہا ہے، تہار جیل میں ان کے ساتھ جو ظلم اور زیادتی ہو رہی ہے، جس طرح انہیں سزائے موت دینے کے لیے آوازیں اٹھ رہی ہیں، اس کا نتیجہ سب نے دیکھا کہ انتخابات ہوئے تو حکومتی جماعت اپنے نام پر وہاں الیکشن نہیں لڑ سکی۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں پر ظلم، زیادتی ہوتی ہے، اس کا آگے سے یہی جواب ملتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائی اور بہنوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، وہ باقاعدہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہیں، ہم نے ہمیشہ تمام اخلاقی سپورٹ دی ہے اور دیتے رہیں گے، اور سفارتی کاوشیں جاری رکھیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج ایک طرف کشمیر کی وادیوں میں بے گناہ کشمیروں کا خون بہہ رہا ہے، دوسری طرف فلسطین میں 36 ہزار فلسطینوں کو شہید کر دیا گیا، ہزاروں بچے اور بچیاں اس دنیا سے اگلی دنیا پہنچ گئے ہیں، اور دنیا محو تماشائی بنی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لیکن ہمیں اپنی پُرامن جدوجہد جاری رکھنی ہے، اخلاقی، سفارتی سپورٹ جاری رکھنی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں آج آپ کے پاس یہ بتانے کے لیے حاضر ہوا ہوں کہ آپ کی ترقی اور خوشحالی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی سے جڑی ہوئی ہے، آزاد کشمیر کے بھائی بہن ترقی اور خوشحالی کا سفر طے کریں گے تو اس میں پاکستان کی عزت ہے، پاکستان آگے بڑھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان جو باتیں طے ہیں، اس پر عمل پیرا ہونا ہم پر فرض ہے، آئی ایم ایف کی ٹیم آئی ہوئی ہے، اس کی وجہ وزیر برائے توانائی اور سیکریٹری وہاں پر مصروف تھے، جوں ہی ٹیم واپس جائے گی، میں نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے گزارش کی ہے کہ اپنی ٹیم تشکیل دے دیں تاکہ زیرالتوا مسائل پر سیر حاصل گفتگو کرکے معاملات حل کریں تاکہ قیامت تک اس طرح کا واقعہ رونما نہ ہو۔