The Dawn News - Pakistan

وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی امریکی سفیر سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ٹی سیکٹر میں امریکا کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں پاکستان کے جسٹس سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن، گیمنگ انڈسٹری کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا،  فریقین نے آئی ٹی وٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

اس موقع پر شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان کا آئی ٹی وٹیلی کام سیکٹر ترقی کررہا ہے، خواہش ہے کہ پاکستان اور امریکا کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعلقات مزید مستحکم ہوں، امریکا کے ساتھ بزنس ٹو بزنس تعلقات میں اضافہ کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین آئی ٹی ماہرین کا تبادلہ اہم ہے کیوں کہ موجودہ حکومت کی توجہ ڈیجیٹلائزیشن پر مرکوز ہے، ہم امریکا کے ساتھ اشتراک سے گیمنگ انڈسٹری کے فروغ پر کام کرنا چاہتے ہیں اور ٹیکنالوجی کے میدان میں امریکہ کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کے نیشنل ڈیجیٹلائزیشن پلان کے تحت اکانومی، گورننس، سوسائٹی کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں، کینکٹوٹی ڈیجیٹلائزیشن کی بنیاد ہے، ملک میں کینکٹوٹی، معیاری براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کا ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ہے، وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے تحت پرائیویٹ سیکٹر کو مکمل سپورٹ فراہم کر رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں مکمل تعاون کریں گے۔