The Dawn News - Pakistan - Islamabad

ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، خواجہ آصف
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف  نے کہا ہے کہ ٹیکس چوری کی روک تھام کےلیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  ٹیکس چوری کو لوگ بے ایمانی نہیں سمجھتے، لوگوں نے کرپشن کو بھی بری چیز سمجھنا چھوڑ دیا ہے۔

وزیر نے بتایا کہ  ایمانداری سے ٹیکس جمع ہو تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑے گی، جب بے ایمانی کے ساتھ عزت کا لفظ ڈال دیں گے تو اس کی  اہمیت بڑھ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں صرف ایمانداری کی ضرورت ہے، ٹیکس چوری کرپشن کی طرح ہی برا ہے، لوگ ٹیکس چوری کو  عقل کا کام سمجھتے ہیں، ٹیکس چوری کو ویسے پیش نہیں کیا جاتا جیسے اور چیزوں کو کیا جاتا ہے، اس کو وائٹ کالر تو کیا کوئی کرائم ہی نہیں سمجھا جاتا ہے، میں نے اسمبلی میں ٹیکس چوری کا معاملہ اٹھایا تھا  ڈیڑھ دو سال پہلے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر مکمل ٹیکس چوری کا حجم دیکھا جائے تو اس وقت فیدرل بورڈ آف ریونیو ؔ(ایف بی آر) جو ٹیکس اکٹھا کرتا ہے وہ اس سے تین گناہ زیادہ ہے۔